Chitral Times

Mar 21, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوام کیلیے اچھی خبر؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

Posted on
شیئر کریں:

عوام کیلیے اچھی خبر؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسط فروری سے بڑی کمی متوقع ہے، انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے ہوگی۔انڈسٹری کی جانب سے بھیجی ورکنگ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے تک کمی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ڈھائی روپے تک کمی کا امکان ہے۔اسی طرح، مٹی کا تیل 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 60 پیسے تک سستا ہو سکتا ہے۔اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے حتمی ورکنگ 15 فروری کو حکومت کو بھجوائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے۔وزارت خزانہ آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

 

 

سپریم کورٹ میں تعینات 7 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)سپریم کورٹ آف پاکستان میں تعینات ہونے والے 7 نئے ججز نے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالت عظمیٰ میں تعینات ہونے والے 6 مستقل اور ایک قائم مقام جج سے حلف لیا۔ قبل ازیں حلف برداری تقریب کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے تھے۔سپریم کورٹ میں تعیناتی کا حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس شکیل احمد، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس صلاح الدین پنہور شامل ہیں۔6 ججز کے علاوہ ساتویں جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بھی ایکٹنگ جج سپریم کورٹ کے طور پر عہدے کا حلف اٹھایا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج محسن اختر کیانی بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔ ان کے علاوہ اٹارنی جنرل، وکلا، لا افسران اور عدالتی اسٹاف نے بھی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔

 

سپریم کورٹ میں نئے ججز کے اضافے کے ساتھ سنیارٹی لسٹ اپڈیٹ

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ)سپریم کورٹ میں نئے ججز کے اضافے کے ساتھ سنیارٹی لسٹ اپڈیٹ کر دی گئی۔سنیارٹی لسٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے بعد جسٹس منصور علی شاہ سینئرترین جج ہوں گے، جسٹس منیب اختر دوسرے، جسٹس امین الدین خان تیسرے، جسٹس جمال مندوخیل چوتھے اور جسٹس محمد علی مظہر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔جسٹس عائشہ ملک کا سنیارٹی میں چھٹا، جسٹس اطہر من اللہ ساتویں، جسٹس حسن اظہر رضوی آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔اسی طرح جسٹس شاہد وحید نویں، جسٹس مسرت ہلالی دسویں، جسٹس عرفان سعادت کا گیارہواں نمبر جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان سنیارٹی لسٹ میں بارہویں، جسٹس شہزاد ملک تیرہویں اور جسٹس عقیل عباسی چودھویں نمبر پر موجود ہیں۔سنیارٹی لسٹ کے مطابق جسٹس شاہد بلال حسن کا پندرہواں نمبر ہے، جسٹس ہاشم کاکڑ سولہویں، جسٹس شفیع صدیقی سترہویں، جسٹس صلاح الدین پنہور اٹھارہویں نمبر پر ہیں۔جسٹس شکیل احمد کا سنیارٹی میں انیسواں، جسٹس عامر فاروق کا بیسویں، جسٹس اشتیاق ابراہیم کا اکیسواں نمبر، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بائیسویں، جسٹس سردار طارق تائیسویں جبکہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل سنیارٹی لسٹ میں چوبیسویں نمبر پر ہیں۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
99131