Chitral Times

Dec 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوام کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق خوراک کی فراہمی کیلئے حلال فوڈ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔عنایت اللہ خان

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ )سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ حلال فوڈ اتھارٹی کا قیام وقت کا اہم ترین تقاضا ہے ۔ عو ام کو صاف ،معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ صوبائی حکومت نے فوڈ سفیٹی انیڈ حلال اتھارٹی قائم کی ہے ۔عوام کے صحت سے کھیلنے کی کسی کو اجاز ت نہیں دیں گے ۔ اتھارٹی اشیاء خورد ونوش کے معیار کی جانچ پڑتال کر ے گی ۔ اتھارٹی خوراک کے معیار اور صفائی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ وہ حلال فوڈ اتھارٹی کے صوبائی دفتر کے دورے کے موقع پر ڈائیر یکٹر جنرل حلا ل فوڈ اتھارٹی خیبر پختونخوا ریاض محسود سے بات چیت کر رہے تھے ۔ ڈی جی ریاض محسو د نے سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے اتھارٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ عنایت اللہ خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا میں فوڈ کوالٹی کے لیے ایک بااختیار ادارے کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی تاکہ عوام کے صحت سے کھیلنے والوں کے گر د گھیرا تنگ کیا جا سکے جس کو موجودہ حکومت نے پورا کر دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حلال فوڈ اتھارٹی پہلے مرحلے میں آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں کو فوڈ سیفٹی کے اصولوں سے روشناس کرائیں ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
6452