Chitral Times

Dec 9, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوامی نیشنل پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں سے ووٹ اپنے حق میں استعمال کرنے کا طلبگار ہے۔ خدیجہ بی بی کی ایون میں انتخابی جلسے سے خطاب

Posted on
شیئر کریں:

عوامی نیشنل پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں سے ووٹ اپنے حق میں استعمال کرنے کا طلبگار ہے۔ خدیجہ بی بی کی ایون میں انتخابی جلسے سے خطاب

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے این اے ون چترال کے امیدوار خدیجہ بی بی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی جب بھی بر سراقتدار آئی ہے ۔ انہوں نے چترال کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے ۔ بدھ کے روز ایون میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایون کے عوام کا شکریہ آدا کیا ۔ اور کہا کہ لوگ پیسوں کےپیچھے دوڑ رہےہیں۔ ہم پیسے تقسیم کرنے والے نہیں ۔ اس کے باوجود ایون کے لوگوں نے بہت محبت اور عزت دی ،جس کیلئے ہم ان کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ووٹ مانگ کر آپ کے پاس آئیں ۔ ان سے آپ ان کی سابقہ کارکردگی کے بارے میں ضرور پوچھیں ۔کہ آپ نے پہلے کیا کیا ہے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں سے ووٹ اپنے حق میں استعمال کرنے کا طلبگار ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائد ایمل ولی خان مجھے پہلے نمبر پر مخصوص سیٹ کیلئے نامزد کرکے چترال کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے ۔ انشاء اللہ مخصوص سیٹ کنفرم ہے ۔لیکن اس کے ساتھ این اے ون چترال کی سیٹ کیلئے مجھے کھڑا کیا گیا ہے جو کہ پارٹی کے لئے بہت بڑا امتحان ہے ۔ ہم اپنی عزت تب بچا سکتے ہیں ۔ جب چترال کے لوگ اے این پی کی سابقہ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مجھے ووٹ دے کر کامیاب بنائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی کی صورت میں وہ اپنا فنڈ بروغل سے ارندو تک یکسان طور پر تقسیم کرکے ترقیاتی منصوبے تعمیر کریں گی ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ اس مرتبہ اپنی پارٹیوں کو سائٹ پر رکھ کر اپنی بیٹی خدیجہ بی بی کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں ۔

قبل ازین سابق جنرل سیکرٹری اے این پی ، افتخار جان نے اے این پی چترال کی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ چترال کےپہلے ڈگری کالج اور پاور ہاوس کی تعمیر کا سہرا اے این پی کے سر ہے ۔ جنہیں وزیر اعلی ارباب سکندر خان خلیل نے تعمیر کیا تھا ۔ اسی طرح دروش نیو بازار کی پختگی ،دروش ارندو روڈ و میر کھنی پل کی تعمیر ،عبدالولی خان بائی پاس روڈ ،عبدالولی خان یونیورسٹی ،درجنوں ہائر سکینڈری سکول اور لاتعداد مختلف سکولز اور واٹر سپلائی سکیمیں تعمیر کی ہیں ۔ اس کے علاوہ چترال پولیس ،بارڈر پولیس میں سینکڑوں افراد بھرتی ہوئے ۔انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ سلیم خان یہ تمام منصوبے اپنے کھاتے میں ڈال کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

اس موقع اے این پی کے دیگر رہنما سابق صدر چترال سید مظفر علی شاہ ،سابق جنرل سیکرٹری میرعباد الرحمن ،آزاد علی شاہ ،حاجی محمود عالم ،سابق چیرمین ظفر اللہ ، سید شوکت جان ، سابق ڈی ایس پی محمد صابر کے علاوہ عمائدین علاقہ خیرالاعظم وغیرہ موجود تھے ۔ اس موقع پر کئی افراد نے دوسری پارٹیوں سے ناطہ توڑ کر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔جنہیں پارٹی کی ٹوپیاں اور مفلرپہنائے گئے ۔ بعد آزان پارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا گیا ۔

chitraltime khadija bibi anp ayun addresing
Exif_JPEG_420

chitraltimes anp khadija election campaign ayuun 3

chitraltimes anp khadija election campaign ayuun 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84775