عمائدین تورکہو کا ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات، تورکہو روڈ پر تعمیراتی کام کی سست روی پر تحفظات کا اظہار، ڈی سی کا ٹھیکہ دار کو کام کی رفتارمیں تیزی اور ہیوی مشینری کی تعداد میں اضافے کی ہدایت
عمائدین تورکہو کا ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے ملاقات، تورکہو روڈ پر تعمیراتی کام کی سست روی پر تحفظات کا اظہار، ڈی سی کا ٹھیکہ دار کو کام کی رفتارمیں تیزی اور ہیوی مشینری کی تعداد میں اضافے کی ہدایت
اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) تورکہو کے عمائدین نے منگل کےر وز بونی بوزند روڈ پر کام کی سست روی کے حوالے سے ایک وفد کی شکل میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال حسیب الرحمن خان خلیل سے ملاقات کی۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو عیسیٰ محمد خان ، ایگزیکٹو انجینئر سی،اینڈ،ڈبلیو ضیاء اللہ اور تحصیلدار مستوج شفیع اللہ بھی موجود تھے۔
عمائدین علاقہ کا موقف تھا کہ ٹھیکہ دار کے پاس ہیوی مشنریوں کی تعداد میں کمی کے باعث بونی بوزند روڈ میں کام کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ متعدد بار متعلقہ ٹھیکہ دار کو اگاہ کرنے کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے برفباری سے پہلے اسفالٹ اور کمپکشن کا کام مکمل ہوتا ہوا نظر نہیں اتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر سی،اینڈ،ڈبلیو کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ٹھیکہ دار کے زریعے ہیوی مشنریوں کی تعداد میں اضافہ کریں تاکہ لوگوں کے خدشات اور تحفظات کو دور کیا جاسکے۔
ایگزیکٹو انجینئر نے موقع پر متعلقہ ٹھیکہ دار کے ساتھ رابطہ کیا اور انہیں کل سے ہر صورت مشنریوں کی تعداد کو برھانے کی ہدایت کی اور انہیں یہ بھی تاکید کی کہ وہ دوسرے پرائیویٹ ٹھیکیداروں کے ساتھ رابطہ کرکے ان سے مشنری hire کرے تاکہ مذکورہ کام جلد از جلد پائہ تکمیل کو پہنچ سکے۔
عمائدین علاقہ نے بروقت عملی اقدامات اٹھانے پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر کا شکریہ ادا کئے۔