عبد الطیف کے پاس مستوج روڈ کیلئے مختص رقم کی کوئی پروف ہے توعوام کو دیکھائیں..ایڈوائزری کونسل
مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز ) ایڈوائزری کونسل بونی شندور یارخون روڈ احتجاجی تحریک کا ایک ہنگامی اجلاس مستوج خاص میں جمعہ کے دن منعقد ہوا ۔ جس میں مختلف علاقوںکے نمائندوںنے شرکت کی .
اجلاس میں تمام ممبران نے پی ٹی ائی کے صدر عبدلطیف کے اخباری بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام اپنے 60 سالہ دیرینہ مسلے کے لیے جہدوجہد کر رہے ہیں اورلطیف صاحب ان پر تنقید کر رہے ہیںجو کہ نا قابل برداشت ہے۔ اگر موصوف کے پاس بجٹ کے حوالے سے کوئی مصدقہ پروف ہیں تو وہ عوام کے پاس آکے ان کو مطمئن کریں۔ ورنہ موصوف اپنا بیان واپس لے اورعلاقے کے عوام سے معافی مانگے .
اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ احتجاجی دھرنا 24 جون صبح 10 بجے مستوج قساڈوپل پر شروع ہو گا اور مطالبات منظور ہونے تک جاری رہے گا۔ کل یعنی 22 جون کو آخری مشاورتی میٹنگ منقد ہو گا جس کے بعد عوامی رابطہ مہم شروغ کیا جائیگا.