Chitral Times

Jan 16, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عام انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

Posted on
شیئر کریں:

عام انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

اسلام آباد(چترال ٹائمزرپورٹ) عام انتخابات میں فوج تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے 8 فروری کو ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں فوج کی کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی ہے۔نگراں وفاقی کابینہ کی جانب سے سمری منظور کیے جانے کے بعد عام انتخابات میں فوج کی بطور کوئیک رسپانس فورس تعیناتی کی جائے گی۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بھی انتخابات کے دوران فوج تعینات کرنے کے لیے خط لکھا تھا، جس میں 2 لاکھ 77 ہزار اہل کار طلب کیے گئے تھے، جن میں پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے اہل کار شامل ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں 8 فروری کو انتخابات کی تیاریاں مکمل ہیں جب کہ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں۔ ملک میں عام انتخابات اپنے مقرر وقت پر ہوں گے۔

ماہ رنگ بلوچ نے دھرنا ختم کردیا اور احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے دھرنا ختم اور احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا۔وفاقی دارالحکومت میں پریس کلب کے باہر اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ آج ہم اپنی تحریک کے چوتھے مرحلے کے اختتام کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دھرنے کے خاتمے کے ساتھ ہی ہم اپنی تحریک کے پانچویں مرحلے کا اعلان کرتے ہیں۔ اگلے مرحلے میں ہم سوشل میڈیا اور دیگر چینلز کے ذریعے اپنی تحریک کی آواز کو مزید اجاگر کریں گے۔ماہ رنگ بلوچ نے آئندہ مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے مزید بتایا کہ 27 جنوری کو کوئٹہ میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

 

عمران خان اس وقت پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں، بلوم برگ

نیویارک( چترال ٹائمزرپورٹ) معروف امریکی ویب سائٹ بلوم برگ نے عمران خان کو پاکستان کا مقبول ترین رہنما قرار دے دیا اور کہا ہے کہ وہ مقبولیت میں نواز شریف سے آگے ہیں۔پاکستان کی معاشیات اور رہنماؤں کی مقبولیت پر مبنی رپورٹ میں خبر رساں ادارے بلوم برگ نے جہاں نواز شریف سے متعلق کہا ہے کہ ان کی معاشی کارکردگی مخالفین سے بہتر ہے وہیں بلوم برگ نے اس وقت پاکستان کا مقبول ترین رہنما عمران خان کو قرار دیا ہے۔بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں مزری انڈیکس کے پاکستان میں کیے گئے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان مقبولیت میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے آگے ہیں اس کے باوجود کہ معاشی کارکردگی نواز شریف کی بہتر ہے۔بلوم برگ کا مطابق حالیہ سروے میں پاکستانیوں کی رائے کے مطابق عمران خان 57 فیصد مقبولیت کے ساتھ پہلے نمبر ہیں جب کہ نواز شریف مقبولیت میں 52 فیصد پر ہیں، گزشتہ چھ ماہ کے دوران نواز شریف کی مقبولیت میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
84473