
عالمی یوم معذوری – زندگی ہوں میں – تحریر محمد عبدالباری
عالمی یوم معذوری – زندگی ہوں میں – تحریر محمد عبدالباری
معذوروں کا عالمی دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کا اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا میں اس وقت چھ سو ملین افراد معزور ہیں یعنی دنیا میں ہر دس میں ایک شخص معذور ہے۔ ترقی پزیر ممالک میں اسی سے نوے فیصدخصوصی افراد کوزندگی میں آگے بڑھنے کے مواقع میسر نہیں، جب کہ ترقی یافتہ ممالک میں اس کا تناسب پچاس سے ستر فیصد ہے۔ جبکہ ان میں سے اسی فیصد کا تعلق ترقی پزیر ممالک سے ہے۔
محترم قارئین۔۔۔
چونکہ ہر سال دسمبر کے مہینے کو عالمی یوم معذوری کے مہینے کے طور پر منایا جاتا جا بجا معذور افراد کے حقوق، تحفظ اور دیگر مسائل اور ضروریات کے حوالے سے مختلف نوعیت کے محافل سجائے جاتے ہیں۔ بلا شک و شبہ یہ دن افراد باہم معذوری کے لئے کسی عید سے کم نہیں مگر افسوس اس بات کی ہے کہ پورے مہینے کی یہ تمام محافل بغیر کسی نتیجے کے دسمبر اختتامی عشرے میں اپنی اخری سانسیں لے رہے ہوتے ہیں ارو بل آخر جیسے ہی نئے سال کا اغاز ہوتا ہے سب لوگ اپنی اپنی خوشیوں میں مصروف رہنے لگتے ہیں پھر کسی ایک فرد کے ذہن میں نہ ہی معذوری رہتی یے نہ ہی ان کے مشکلات کا کسی کو احساس رہتا ہے اور نہ ہی ان کے حقوق کا کسی کو خیال رہتا ہے۔۔۔
لہٰذا آج میں اس جملے کو پھر سے دہراتا ہوں جو کہ کڑوا سچ بھی ہے اور اس موضوع سے متعلق پچھلے اپنے تمام تحاریر میں میں تذکرہ کر تا رہا ہوں کہ ” معذور افراد کو آپ کی کسی ہمدردی کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ پر فرض ہے ان کے حقوق ان کے لئے مکمل میسر کریں جیسے معاشرے کے دیگر افراد کے لیے میسر ہیں” اس کے بعد یہ منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد اپنی ذندگی کو بہتر طریقے سے گزار سکتے ہیں۔
کیونکہ منفرد صلاحیتوں کے حامل (معذور افراد ♿ )
اپنے بارے میں کہتے ہیں کہ ” ذنگی_ہوں_میں”
یعنی ان کی بھی آپنی ذندگی ہے اور وہ اپنی ذندگی کو بھر پور طریقے سے جینے کا مکمل حق رکھتے ہیں۔
آج 2 دسمبر 2023 عالمی یوم معذوری کے حوالے سے ڈاکٹر_حنا_ہیرنگ_انسٹیٹیوٹ کی طرف منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے ایک بہتریں تحفہ پیش کیا گیا ہے۔ میں_ذندگی_ہوں
منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کی ذنگی کو بہتریں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
آپ بھی سنئے اور سمجھنے کی کوشش کیجئے۔