Chitral Times

Oct 6, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عارف علوی کو سرکاری گھر الاٹ کر دیا گیا – وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

Posted on
شیئر کریں:

عارف علوی کو سرکاری گھر الاٹ کر دیا گیا

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) سابق صدر عارف علوی کو سرکاری گھر الاٹ کر دیا گیا۔عارف علوی کو باتھ آئی لینڈ کراچی میں سرکاری گھر الاٹ کیا گیا ہے۔حکومت پاکستان کے اسٹیٹ مینجمنٹ آفس نے سیکریٹری صدارتی سیکریٹریٹ کو مراسلہ ارسال کر دیا۔صدر پنشن ایکٹ کے شیڈول کے پیرا بی ٹو کے مطابق عارف علوی کو سرکاری رہائش گاہ الاٹ کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا

اسلام آباد(سی ایم لنکس) 19 رکنی وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھالیا، صدر مملکت آصف زرداری نے ان سے حلف لیا۔ نئی وفاقی کابینہ کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت عسکری و سیاسی قیادت نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت سے ہوا جس کے بعد صدر مملکت ا?صف زرداری نے کابینہ سے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال، امیر مقام، اویس لغاری، جام کمال، سالک حسین، ریاض پیر زادہ، رانا تنویر، محسن نقوی، خالد مقبول صدیقی، شیزا فاطمہ، عطااللہ تارڑ، قیصر شیخ، احد چیمہ، مصدق ملک، محمد اورنگزیب شامل ہیں۔حلف برداری کے بعد پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلم دان سونپے جائیں گے جبکہ وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء بھی مقرر کیے جائیں گے۔ وفاقی وزرا کو ابتدائی مرحلے میں اضافی وزارتیں بھی دی جائیں گے۔علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس شام پانچ بجے ہوگا۔

 

صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں گارڈ آف آنر

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ)صدر مملکت آصف علی زرداری ایوان صدر میں پاکستان کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔گارڈ آف آنر کی تقریب میں صدر مملکت کے اعزاز میں ترانہ بجایا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو تقریب میں شریک ہوئے۔آصف زرداری روایتی انداز میں صدارتی بگھی میں سوار ہو کر ایوان صدر پہنچے جہاں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔صدر مملکت کی جانب سے اپنی بیٹی کو خاتون اول بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف علی زرداری نے ملک کے 14ویں صدر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ انہوں نے الیکٹورل کالج کے ایک ہزار 185 ووٹوں میں سے 411 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔

 

chitraltimes president zardari guard of honor


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86201