طالب علم نجیب احمد خان کا اعزاز
چترال ( نمائندہ چترا ل ٹائمز ) آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ چترال کے ہونہار طالب علم نجیب احمد خان ولد آزاد محمد خان ساکنہ سین لشٹ نے آغاخان یونیورسٹی بورڈ کے حالیہ میٹرک امتحان میں 1100نمبروں میں سے 945نمبر لیکر A-1پوزیشن حاصل کی ہے ۔ انھوں نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰ کی مہربانی ، والدین کی دعاوں اور اساتذہ کی بہترین رہنمائی و اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قراردیا ہے ۔