طالب علم حنیف علی کا اعزاز، آغاخان ایگزامینشن بورڈمیںمجموعی طور پرتیسری پوزیشن حاصل کی
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) آغاخان یونیورسٹی ایگزامینشین بورڈ کے حالیہ نتائج کے مطابق آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول سین لشٹ چترال کے ایف ایس سی کے ہونہار طالب علم حنیف علی نے 1100نمبروںمیںسے 1017نمبر لیکرپاکستان بھرکے سکولوںمیں مجموعی طور پر بورڈ میں تیسری پوزیشن جبکہ انجینئرنگ گروپ میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی ہے. ہونہارطالب علم کا تعلق پرواک مستوج سے ہے . ان کے والد علی مراد خان بھی پیشے کے لحاظ سے آستاد ہیں اورگزشتہ کئی برسوں سے آغاخان ایجوکیشن سروس کے ساتھ وابسطہ ہیں.
یادرہے کہ حنیف علی نے میٹرک کے امتحان میں بھی 1013نمبرلیکرآغاخان بورڈ میںسائنس گروپ میںسیکنڈ پوزیشن حاصل کرچکےہیں. جبکہ سکول لیول میں بھی نمایاں پوزیشن ہولڈررہ چکے ہیں.
چترال ٹائمزڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے اپنی کامیابی کو اللہ تعالیٰکی مہربانی، والدین کی دعاوں ، اساتذہ کی بہترین رہنمائی اوراپنی انتھک محنت کا نتیجہ قراردیا ہے .