Chitral Times

Sep 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلع کوہستان میں ایجوکیشن آفیسرکے قتل کے خلاف چترال کے اساتذہ بھی سراپا احتجاج

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ)چترال کے مختلف سرکاری سکولوں کے پرنسپلز، ہیڈماسٹرزاور سینئرآساتذہ نے ضلع کوہستان میں قتل ہونیوالے ایجوکیشن آفیسر نواب علی کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے چترال پریس کلب تک ریلی نکالی۔جنہوں نے ہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈاٹھارکھے تھے جس پر ایجوکیشن آفیسرقتل کے خلاف نعرے درج تھے.
.
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء الدین،سعیدالحق،سیلم کامل،عبدرحمت،منیراحمد،سیداسماعیل علی شاہ،شاہدجلال،کمال الدین اوردیگرنے کہاکہ ایجوکیشن آفیسرزکو خطرات لاحق ہیں تاہم حکومت نے تاحال کسی بھی ضلع میں محکمہ ایجوکیشن کے آفیسرکوسیکیورٹی فراہم نہیں کی۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے انہیں نشان عبرت بنایاجائے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت اساتذہ کوتحفظ فراہم کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے اگرقاتلوں کوجلدازجلدگرفتارنہ کیاگیاتواحتجاج کادائرہ وسیع کریں گے.
chitral teachers protest against DEO murder in kohistan 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
27389