
ضلع ناظم کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے حوالے صدرپولوایسوسی ایشن اورڈی سی کی وضاحت
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) صدرپولو ایسوسی ایشن شہزادہ سکندرالملک اورسیکریٹری معیزالدین بہرام نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے جاری پریس ریلیز سے لاعلمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ پولوایسوسی ایشن کے ممبران اورکھلاڑی شندورفیسٹول کے بائیکاٹ پر قائم ہیں. تاہم ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ، ضلعی انتظامیہ اور پولوایسوسی ایشن کے درمیان گفت وشنید جاری ہے . چترال ٹائمزڈاٹ کام سے ٹیلی فونک گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے ضلع ناظم کی طرف سے جاری پریس ریلیز پر تعجب کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سول پولو ٹیموںکی کھلاڑی سب چترال میںموجود ہیں.اورگھوڑوںکی شندور کی طرف مومنٹ کی خبر میں فلحال کوئی صداقت نہیں. جبکہ انھیں یہ خبرسوشل میڈیا سے ملی .
جب ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال خورشید عالم محسود سے اس خبر کی صداقت کے بارے میںپوچھا گیا توانھوںنے کہاہے کہ انشاء اللہ پولوایسوسی ایشن اورضلعی انتظامیہ کے درمیان ڈیڈلاک بھی ختم ہونگے اورشندورفیسٹول بھی سب ملکر شایاںشان طریقے سے منائیںگے .