Chitral Times

Sep 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت اور سیرت رسول ﷺ کے عنوان سے محفل کا انعقاد

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام گزشتہ دن تحفظ ختم نبوت اور سیرت رسول ﷺ کے عنوان سے عظیم الشان محفل کا انعقاد سنگور لوٹ دہ کے جامع مسجد میں کیا گیا۔ جس میں چترال کے جید علماء کرام کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔پروگرام کی ترتیب دو نشستوں میں ترتیب دی گئی تھی۔ پہلی نشست کا آغاز بعد از نماز عصر ہوا۔ اور پہلی نشست کی صدر محفل مولانا قاری عبدالحئی تھے۔سٹیج کی ذمہ داری ضلعی سیرت کونسل کے انفارمیشن سیکرٹری مولانا عطاء اللہ کو سونپی گئی تھی ۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت قاری شفیق الدین نے حاصل کیا ۔ تلاو ت کلام پاک کے بعد حضور ﷺ کی شان میں دو ننھے بچوں نے اپنے دل سوز آواز میں نعت شریف پیش کرکے حاضرین کو یاد مصطفی میں جھو مادیا ۔ اس کے بعد صدر محفل مولانا قاری عبد الحئی نے سیرت رسول کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی ۔ اسوہ حسنہ کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انسانیت کو درپیش تمام مسائل کا حل پیغمبر اسلام کی مبارک زندگی میں موجود ہیں ، جس سے زندگی کے ہر شعبے میں تا قیامت انسان کو رشد و ہدایت ملتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلم امہ اپنے پیارے نبی ﷺ کے بتائے ہوئے تعلیمات سے روگردانی کی تو انہیں مختلف آزمائشوں سے گزرنا پڑا اور موجودہ زمانے کی افراتفری اس کا ایک مثال ہے۔

دوسری نشست کا آغاز بعد از نماز مغرب شروغ ہوا ۔ اس نشست کا صدر محفل ضلعی سیرت کونسل کے جنرل سیکرٹری مولانا شوکت علی تھا۔ سٹیج سیکرٹری کی ذمہ داری چیرمین ضلعی سیرت کونسل حافظ نواز مدنی کو سونپی گئی تھی ۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہو ا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت ارشاد اللہ شادؔ نے حاصل کیا ۔ اس کے بعد مولانا شفیق الدین نے دربار رسالت مآب ﷺ میں نعت پیش کرکے حاضرین کے دل و دماغ میں عشق رسول پھیر دیا ۔ اس کے بعد سیرت رسول اور تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے مولانا شوکت علی نے پُر اثر انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ اسی طرح مولانا غیرت الدین نے سیرت رسول اور معاشرے کی اصلاح کے سلسلے میں مختلف امور میں بحث کیں ۔
چیرمین ضلعی سیرت کونسل چترال حافظ مدنی نے تحفظ ختم نبوت کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر ہر مسلمان کی جان قربان ہے ۔ قوم اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔ آخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ محفل کا اختتام ہوگیا ۔

zilli serat council chitral1 zilli serat council chitral12 zilli serat council chitral13


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
2329