
ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال نے گوشت کا حال ہی میں جاری کردہ نرخ نامہ منسوخ کرکے پرانا نرخ بحال کردیا
ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال نے گوشت کا حال ہی میں جاری کردہ نرخ نامہ منسوخ کرکے پرانا نرخ بحال کردیا
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) ضلعی انتظامیہ چترال لوئر نےشدید عوامی رد عمل کے بعد گوشت کا حال ہی میں جاری کردہ نرخ نامہ منسوخ کرکے پرانا نرخ بحال کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محسن اقبال کی ہدایت پر اے ڈی سی کے زیر صدارت پرائس ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گوشت کے نرخ کے اضافے کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر غور وحوض کے بعد چھوٹے اور بڑے گوشت کا حال ہی میں جاری کردہ نرخ نامہ منسوخ کیا گیا اور گوشت کے پرانے ریٹ کو بحال رکھنے کا فیصلہ ہوا۔
اب گوشت اپنے پرانے ریٹ یعنی بڑا گوشت 800 روپے کلو اور چھوٹا گوشت 1200 روپے کلو مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چند دن قبل گوشت کی قیمت میں اضافے کے بعد شدید عوامی رد عمل سامنے آیا تھا اور اسے منسوخ نہ کرنے کی صورت میں جماعت اسلامی نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیاتھا۔