
ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام پرچین لاسپور میں چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد
ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام پرچین لاسپور میں چترال-بونی-مستوج-شندور روڈ کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد
اپرچترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول پرچین میں حسیب الرحمن خان خلیل ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی زیر صدارت کھلی کچہری منعقد ہوئی۔
کھلی کچہری میں پراجیکٹ ڈائریکٹر CBMS روڈ، متعلقہ ٹھیکہ دار، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان ، علاقے کے سابق و موجودہ منتخب نمائندہ گان اور کثیر تعداد میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کیں۔
کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد علاقے کے لوگوں کو درپیش مختلف مسائل سے آگاہی حاصل کرنا اور خصوصاََ این،ایچ،اے کے زیر انتظام تعمیر ہونے والے چترال- بونی- مستوج – شندور روڈ کے حوالے سے لوگوں کے تحفظات کو دور کرنا مقصود تھی۔
کھلی کچہری میں عوام لاسپور نے مندرجہ ذیل چیدہ چیدہ مسائل ڈپٹی کمشنر کےگوش گزار کئے۔
. این،ایچ،اے کے زریعے علاقہ لاسپور کے مختلف آبپاشی کےنہروں کی بحالی۔
. این،ایچ،اے روڈ میں لوگوں کے معاوضہ جات کی ادائیگی
. این،ایچ،اے کے زیر انتظام تعمیر ہونے والے روڈ کے لئے حاصل کئے جانے والے زمینات کی پیمائش ۔
. گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول پرچین میں سوئپر کے پوسٹ کو پر کرنا اور تقریباً 24 مختلف ٹیچنگ کیڈر کے آسامیوں کو پر کرنا۔
. شندور میلہ کے دوران کوڑا کرکٹ کو ڈھانپنے کے لئے موثر اقدامات ۔
. شندور میلہ کے دوران مقامی پولو پلیئرز کو کھیلنے کے لئے مواقع فراہم کرنا وغیرہ وغیرہ۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے مذکورہ بالا تمام مسائل اپنے ساتھ نوٹ کرنے کے بعد PD چترال- بونی- مستوج شندور روڈ کو ہدایت کی کہ وہ این،ایچ،اے سے منسلک تمام مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر سی،بی،ایم،ایس روڈ نے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ متعلقہ ٹھیکہ دار کے زریعے ان کے تمام متاثرہ آبپاشی کے نہروں کو بحال کروائے گا اور اس کام کو عملی بنانے کے لئے متعلقہ ٹھیکہ دار کے ساتھ روابط استوار رکھنے کے لئے ایک مقامی نمائندہ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مطالبات اور ذکر شدہ مسائل مناسب ہیں اور فوری حل طلب ہیں۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے PD سی،بی،ایم،ایس کو مزید ہدایت کی کہ وہ شندور میلے سے پہلے پہلے نہروں کی بحالی سمیت متاثرہ سڑکوں کی بحالی کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ آئندہ اس سلسلے میں کوئی شکایت موصول نہ ہوں۔
عمائدین لاسپور نے کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا شکریہ ادا کئے۔