ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی برفباری سے بند سڑکوں کی بحالی کا کام جاری
ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی برفباری سے بند سڑکوں کی بحالی کا کام جاری
اپرچترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) گزشتہ دنوں کی برفباری کے باعث اپرچترال کے بعض علاقوں میں ڈیڈھ فٹ سے زیادہ برف پڑچکی ہے۔ جس کے باعث متعددرابطہ سڑکیں بند ہوچکی ہیں۔ تاہم برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اتوار کے روز ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال اور ربنواز خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو کے ہمراہ برفباری سے بند سڑکوں میں بحالی کے کاموں کی خود نگرانی کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسراں کے ہمراہ بونی کشم روڈ براستہ قاقلشٹ میں برف صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔بونی کشم روڈ میں صفائی کا کام کل تک مکمل ہوکر ٹریفک کے لئے بحال ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے دیگرعلاقوں کے راستوں سے برف ہٹاکر ٹریفک کی روانگی کو بحال کرنے کی ہدایت کی ہے۔