Chitral Times

Jan 18, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ اور چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زہراہتمام کھلی کچہری کا انعقاد

شیئر کریں:

ضلعی انتظامیہ اور چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زہراہتمام کھلی کچہری کا انعقاد

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محسن اقبال کی زیر صدارت چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے چیمبر آف کامرس کے آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،
کھلی کچہری میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران , مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں بار ایسوسیشن، ، تجار یونین، کنٹرکٹر، مائن منرل، کرش پلانٹ پیٹرول پمپ، سی ڈی ایم اور دوسرے مختلف ایسوسیشن کے نمائندوں اور لائن ڈیپارٹمنٹ کے افراد ذمہ داراں شریک ہوۓ۔

عوام نے درپیش مسائل سے جن میں روڈز , سیاحت, کاروبار کے مواقع , چترال اکنامک زون ,اور علاقے میں صنعت کاروں کو درپیش مختلف مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو اگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مسائل سننے کے بعد کچھ مسائل کو حل کرانے کے حوالے سے موقع پہ احکامات جاری کیۓ ۔ اور دیگر مسائل کو بھی صوبائی حکومت کے نوٹس میں لاکر جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرنے کیلۓ خصوصی کھلی کچہریوں کا انعقاد کیاجارہا ہے۔
جس میں تمام محکموں سے متعلق عوامی مسائل ومشکلات سے اگاہی حاصل کرکے ان کو حل کرانے کے حوالے سے اقدامات اٹھاۓ جارہۓ ہیں۔چترال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محبوب اعظم نے ڈی سی سمیت تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کاروباری طبقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،

 

 

chitraltimes khule kachehre dc lower in chamber of commerce office chitral 1

 

chitraltimes khule kachehre dc lower in chamber of commerce office chitral 10 chitraltimes khule kachehre dc lower in chamber of commerce office chitral 9

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
97466