Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے سیاحتی سیزن کے لئے چوکس رہیں،وزیر سیاحت عاطف خان

شیئر کریں:

سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لئے تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔…عاطف خان
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)‌ سینئر صوبائی وزیر سیاحت،کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امورنوجوانان عاطف خان نے صوبے کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد کے پیش نظر صفائی کی صورتحال ممکنہ حد تک بہتر بنانے، ٹریفک پلان،کوڑا دان اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو چوکس رہے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے سینئر وزیر عاطف خان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں سیکرٹری سیاحت کامران رحمان اور منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن جنید خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔سینئر وزیر نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت امسال سیاحوں کی بڑی تعداد صوبہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کریگی،گزشتہ سال سیاحوں کی ریکارڈ آمد پر تیار کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے سیاحتی مقامات پر 44 لاکھ 50 ہزار سیاحوں نے رخ کیا، جس میں گلیات میں 25لاکھ، ناران میں 15لاکھ، کالام میں 4لاکھ اور کمراٹ میں پچاس ہزار سیاح آئے تھے جبکہ اس بار عیدالفطر سے شروع ہونے والے سیاحتی سیزن میں ان سیاحوں کی آمد دوگنی متوقع ہے، محکمہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو صفائی سے متعلق بورڈ آویزاں کرنے، بلدیاتی نمائندوں کی مدد حاصل کرنے، ٹریفک پلان ترتیب دینے، صفائی کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے جگہ جگہ کوڑا دان لگانے اور سیاحوں کیلئے سہولت سنٹر کے قیام اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہدایت کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سیاحتی مقامات کا رخ کرنے والے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائینگی،ایم ڈی جنید خان
عید الفطر سے شروع ہونے والے سیاحتی سیزن میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات کی متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری،ٹریفک پلان، صفائی اور دیگر سہولیات ہرممکن فراہم کرنے کی ہدایت

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)سینئر صوبائی وزیر سیاحت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امور نوجوانان عاطف خان کی ہدایت پر صوبے کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد کے پیش نظر صفائی کی صورتحال ہر ممکن بہتر بنانے، ٹریفک پلان ترتیب دینے،کوڑا دان اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیئے گئے، اس سلسلے میں سیاحتی مقامات کے ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ گزشتہ سال کی نسبت امسال سیاحوں کی بڑی تعداد صوبہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کریگی، اس لئے بہترین اقدامات اٹھائے جائیں،منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان نے اس موقع پر کہاکہ گزشتہ سال سیاحوں کی ریکارڈ آمد پر تیار کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے سیاحتی مقامات پر 44 لاکھ 50 ہزار سیاحوں نے رخ کیا، جس میں گلیات میں 25لاکھ، ناران میں 15لاکھ، کالام میں 4لاکھ اور کمراٹ میں پچاس ہزار سیاح آئے تھے جبکہ اس بار عیدالفطر سے شروع ہونے والے سیاحتی سیزن میں ان سیاحوں کی آمد دوگنی متوقع ہے، محکمہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو صفائی متعلق بورڈ آویزاں کرنے، بلدیاتی نمائندوں کی مدد حاصل کرنے، ٹریفک پلان ترتیب دینے، صفائی کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے جگہ جگہ کوڑا دان نصب کرنے اور سیاحوں کیلئے سہولت سنٹر کے قیام اور دیگر ضروری اقدامات فوری طور پرکرنے کیلئے ہدایت کی گئی ہے، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن جنید خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں آنے والے سیاحوں کی مشکلات دور کی جائینگی،سیاحوں کو صوبے کے سیاحتی مقامات کی صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے خود بھی خیال کی ضرورت ہے جبکہ متعلقہ ادارے اس سلسلے میں صفائی مہم اور دیگر اقدامات اٹھائینگے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
22481