
ضلعی انتطا میہ آپرچترال کی غیر معیاری مٹھایاں اور چپیس بیجنے والوں کے خلاف کاروائی
بونی(جمشید احمد) ڈپٹی کمشنر ضلع آپر چترال کی خصوصی ہدایت پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر آپر چترال محمد عرفان الدیں نے بازار میں عیر معیاری مٹھایاں اور چیپس فروخت کر نے والوں کے خلاف کاروائی کی ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر ہیدکواٹر بونی محمد ریاض بھی موجود تھے کاروائی کے دوران بہت سے دوکانداروں کو بھاری جرمانہ کیا دریں اثنا بٹ خیلہ سے بونی آتے ہوے عیر معیاری چیپس سے لدا ہوا ایک ٹرک کوبھی راستے ہی میں بونی پہنچنے سے پہلے واپس کیا گیا۔ اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کے اندر موجود کینٹین کا بھی معاینہ کیا صاف اور تازہ خوراک طالب علموں کومہیا کر نے کی ہدایت کی۔