Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتطامیہ لوئرچترال کی کاروائی ، بھاری تعداد میں فروزن چکن تحویل میں لیکر تلف کردیا گیا

شیئر کریں:

ضلعی انتطامیہ لوئرچترال کی کاروائی ، بھاری تعداد میں فروزن چکن تحویل میں لیکر تلف کردیا گیا

چترال ( چترال ٹائمزرپوٹ ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمدعلی نے چترال میں فروزن مرغی کا گوشت سپلائی کرنے والی گاڑی کو روک کر این او سی طلب کیا۔ اور فروزن گوشت کا معائنہ کیا۔ جس پر مزکورہ افراد کوئی این او سی یا کسی متعلقہ ادراے سے اجازت نامہ پیش کرنے سے قاصر رہے۔ اے اے سی ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوۓ گاڑی تحویل میں لے کر مزید قانونی کاروائی کیلۓ پولیس کے حوالے کر دیا۔ اور ملوث افراد پہ بھاری جرمانہ عائد کیا۔اے اے سی کی ہدایات پر فروزن گوشت ضبط کر کے تلف کرا دیا گیا۔

chitraltimes lower chitral administration freez frozen chicken 1

 

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی نے چترال لیویز اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ مختلف اڈوں کا معائنہ کیا۔ اور ناکہ بندی کرکے کرایہ ناموں,روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس, کالے شیشوں , ہیلمٹ سے متعلق معلومات حاصل کی۔ دستاویزات کی عدم موجودگی اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی۔
اے اے سی نے ٹرانسپورٹرز پر واضح کیا کہ کرایہ ناموں کے خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ گاڑی تحویل سرکار کی جائے گی۔
یہاں عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ کرایہ ناموں کے حوالے سے ناانصافی کی صورت میں مندرجہ ذیل نمبرز پر کال کرکے اپنی شکایات کا اندراج کریں ۔تاکہ ذائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84412