صوبے کے سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کیلئے سال 2019 کیلئے موسمی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں کے لئے سال 2019 کے لیے موسمی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں واقعہ تمام سرکاری اور پرائیویٹ کالجوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 15 جون سے 25 اگست 2019،سردیوں کی تعطیلات 25 دسمبر سے 7 جنوری تک اور موسم بہار کی چھٹیاں 2اپریل سے 8 اپریل 2020 تک ہوں گی۔اسی طرح پہاڑی اور برفانی علاقوں میں واقع تمام کالجوں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 28 جولائی 2019، سردیوں کی چھٹیاں 26 دسمبر2019 سے 23 فروری 2020 تک اور موسم بہار کی تعطیلات 2 اپریل سے8 اپریل 2020 تک ہونگی۔اس امر کا اعلان محکمہ اعلی تعلیم حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔