Chitral Times

May 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے کے تمام طبی مراکز میں سمارٹ فونزاورٹیبلٹس فونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی

Posted on
شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )خیبر پختونخوا کے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے محکمہ صحت کے اداروں میں ڈاکٹروں اور دیگر تمام عملے کے لئے سمارٹ فون اور دیگر الیکٹرانک آلات کے استعمال کے بارے میں پالیسی وضع کی ہے مذکورہ پالیسی کے نتیجے میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے پر صوبے کے تمام طبی مراکز میں سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس فونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ نئی پالیسی کی رو سے طبی عملہ اور ڈاکٹرز دوران ڈیوٹی اور ایمرجنسی فون کالز کرنے کی غرض صرف عام ٹیلی فون اور ایسے موبائل فونز استعمال کرسکیں گے جن میں انٹر نیٹ کی سہولت میسر نہ ہو۔ پالیسی کے نتیجے میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے عملے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز میں انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چترال ٹائمز ڈاٹ کام ذرائع کے مطابق اس ضمن میں تمام ہسپتالوں کے سربراہان ، ایم ٹی آئیز اور دیگر طبی مراکز دیگر طیبی مراکز کو مذکورہ نئی پالیسی پر عمل درآمد کرنے کے لئے ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں جبکہ آزاد مانیٹرنگ یونٹ کو اس سلسلے میں پالیسی کے نفاذ کے حوالے سے مانیٹرنگ کرنے اور کسی بھی خلاف ورز ی پر وزیر صحت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
15122