Chitral Times

Apr 20, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے میں بجلی نظام کی بہتری کے لئے ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پرغورشروع،  ٹرانسمیشن،ڈسٹری بیوشن اورخریداری کے سلسلے میں لائسنسنگ کے اجراء کامعاملہ صوبائی سطح پرطے ہوگا

Posted on
شیئر کریں:

صوبے میں بجلی نظام کی بہتری کے لئے ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پرغورشروع،  ٹرانسمیشن،ڈسٹری بیوشن اورخریداری کے سلسلے میں لائسنسنگ کے اجراء کامعاملہ صوبائی سطح پرطے ہوگا
خیبرپختونخواصوبے میں نیپراکی طرز پرریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے والادوسراصوبہ بن جائے گا،طارق سدوزئی

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبرپختونخواحکومت نے صوبے میں بجلی کے ترسیلی نظام کومزید آسان وسہل بنانے کے لئے صوبائی سطح پر ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئے مختلف آپشنز پر غورشروع کردیا ہے،صوبے میں نیپراکی طرزپر ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے سلسلے میں باقاعدہ طورپر کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں جوآئندہ چندروز میں اتھارٹی قائم کرنے کے لئے آئین وقانون کی مختلف شقوں کومدنظررکھ کرایکٹ کامسودہ تیارکرے گاجوکابینہ کی منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی میں قانون کی شکل میں حتمی منظوری کے لئے پیش کیا جائیگا۔

 

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے معاون خصوصی برائے توانائی انجینئرطارق سدوزئی کی زیرصدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوااجلاس میں سیکرٹری توانائی وبرقیات محمدزبیرخان سمیت ایڈیشنل سیکرٹریزشاہ فہد،عبدالحسیب اورمحکمے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکے خصوصی وژن کے مطابق صوبے میں اپنے وسائل سے مختلف توانائی منصوبوں سے پیداہونے والی بجلی کی ٹرانسمیشن،ڈسٹری بیوشن اورخریداری کے سلسلے میں لائسنسنگ کے اجراء کے طریقہ کارکوصوبائی سطح پر انجام دینے کے لئے اپنی ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پرغوروخوض کیا گیا۔نجی کنسلٹنٹ کمپنی سیڈSEEDکی جانب سے صوبائی ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے سلسلے میں جلدماہرین کی آراسے مسودہ تیارکرکے پیش کیا جائے گاتاکہ معاملے کو حتمی شکل دی جاسکے۔

 

اجلاس میں معاون خصوصی توانائی انجینئرطارق سدوزئی نے حکا م کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں توانائی کے درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے صوبائی سطح پر ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام ناگزیرہے انہوں نے بتایاکہ صوبہ سندھ میں پہلے ہی صوبائی ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جاچکی ہے۔ انہوں نے امیدظاہر کی کہ خیبرپختونخواصوبے میں نیپراکی طرز پرریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے والادوسراصوبہ بن جائے گاجس کے بعد صوبے میں توانائی کے حوالے سے متعدد مسائل آسانی کے ساتھ حل کئے جاسکیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
100563