Chitral Times

Mar 15, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

 صوبے بھر میں 5 سال سے کم عمر کے ایسے بچے جن کے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل نہیں ہو سکا انہیں 12 خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی ویکسین لگوائی جا رہی ہیں۔حفاظتی ٹیکہ جات کی بیگ کیچ اپ مہم شروع ہوچکی ہے۔ مشیر صحت خیبرپختونخوا

Posted on
شیئر کریں:

 صوبے بھر میں 5 سال سے کم عمر کے ایسے بچے جن کے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل نہیں ہو سکا انہیں 12 خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی ویکسین لگوائی جا رہی ہیں۔حفاظتی ٹیکہ جات کی بیگ کیچ اپ مہم شروع ہوچکی ہے۔ مشیر صحت خیبرپختونخوا

پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ)محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے حفاظتی ٹیکہ جات کی بیگ کیچ اپ مہم شروع ہوچکی ہے جس کا منگل کے روز مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے مولوی امیر شاہ میموریل اسپتال میں افتتاح کیا۔اس مہم کا مقصد پورے صوبے میں 5 سال سے کم عمر کے ایسے بچے جن کے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس مکمل نہیں ہو سکا انہیں 12 خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی ویکسین لگوائی جا رہی ہیں۔اس 12 روزہ مہم کے دوران 78 ہزار زیرو ڈوزز بچوں کو ویکسین فراہم کی جائے گی جبکہ اس مہم میں بچوں کی عمر کو دو سال سے بڑھاکر 5 سال کردیا گیا ہے۔سوا لاکھ بچے جنکو ایک یا دو ڈوزز دی گئی ہیں انکی بھی ویکسینیشن کی جائے گی۔

 

یہ مہم 17 فروری سے شروع ہوچکی ہے جو کہ 12 دن تک جاری رہے گی۔ڈائریکٹر ای پی آئی خیبرپختونخوا ڈاکٹر اصغر خان نے کہا ہے کہ کرونا وباء یا دوسری کسی وجہ سے اگر کوئی بچہ حفاظتی ٹیکہ جات سے محروم رہ گیا ہو تو اس کو اس مہم کے دوران ویکسین دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیمیں فیکسڈ سنٹرز کے علاوہ علاقے کے حجروں اور سکولوں میں بیٹھ کر بچوں کو ویکسین لگوا ئیں گی۔ڈائریکٹر ای پی آئی نے مزید کہا کہ ہم نے تمام پارٹنرز آرگنائزیشن کے تعاون سے بھرپور تیاریاں کی ہیں اور ہماری کوشش ہو گی کہ ہر ایک بچے تک پہنچ جائیں۔

 

ڈائریکٹر ای پی آئی نے تمام والدین سے درخواست کی کہ اس مہم کے دوران اپنے بچوں کو ویکسین لگوا کر نہ صرف اپنی ذمداری پوری کریں بلکہ اپنے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بھی بنائیں۔اس موقع پر ای او سی کوآرڈینیٹر باسط علی، میڈیکل سپرنٹینڈنٹ مولوی جی ہسپتال ڈاکٹر شیر خان آفریدی، ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر مہتاب، یونیسیف ہیلتھ ٹیم لیڈ ڈاکٹر انعام اللہ خان، ڈبلیو ایچ او لیڈ ڈاکٹر بابر عالم، صدر پاکستان پیڈریاٹرک ایسو سی ایشن ڈاکٹر باور شاہ سمیت یونیسف اور محکمہ صحت کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
99268