صوبہ کے آٹھوں تعلیمی بورڈ ز کے تحت میٹرک امتحان میں مجموعی طور پر 51 امیدواروں نے نمایاں پوزیشن حاصل کی جن میں 19 سرکاری سکولوں کے طلبہ بھی شامل، وزیراعلیٰ ٹاپ پوزیشن ہولڈر میں انعامات تقسیم کی
صوبہ کے آٹھوں تعلیمی بورڈ ز کے تحت میٹرک امتحان میں مجموعی طور پر 51 امیدواروں نے نمایاں پوزیشن حاصل کی جن میں 19 سرکاری سکولوں کے طلبہ بھی شامل، وزیراعلیٰ ٹاپ پوزیشن ہولڈر میں انعامات تقسیم کی
پشاور(چترال ٹائمزرپورٹ ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کے وژن کے مطابق شعبہ تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں، پرائیویٹ سکولوں کی طرف رحجان پہلے زیادہ تھا لیکن اب ہمارے اصلاحاتی اقدامات کی وجہ سے لوگوں کا سرکاری سکولوں پر اعتماد بحا ل ہوا، سرکاری سکولوں کی کارکردگی بتا رہی ہے کہ سرکاری سکولوں کا معیار بہتر ہوا ہے ، طلبہ خصوصاً طالبات بہترین پوزیشن حاصل کر رہی ہیںجس کی بنیادی وجہ سفارش کے کلچر کی جگہ میرٹ کو ترجیح ہے۔ تعلیمی بورڈز حکام سے یہ کہوں گا کہ قابل طلبہ کوان کا حق ملنا چاہیئے اور اس سلسلے میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ۔ قابل نوجوانوں کو مواقع فراہم کر کے ہی ملک کی ترقی کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ قومی سطح پر زوال کی پہلی وجہ میرٹ کی پامالی ہے اور ہماری ترجیح ہوگی کہ میرٹ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔ طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبہ مقابلے کا ماحول بنائیں ، تعلیم کے ساتھ سپورٹس پر بھی توجہ دےں، کامیاب لوگوں سے سیکھنے کی کوشش کریں، کینہ اور حسد سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک تعلیم یافتہ ماں ہی عظیم قوم بناتی ہے اور بچوں کی تربیت میں ماں کا بڑا کردار ہے ، اسی لئے میں والدین سے درخواست کروں گا کہ وہ اپنے بچوں خصوصاًبچیوں کی تعلیم پر انویسٹمنٹ کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقدہ بورڈ رزلٹ و تقسیم ایوارڈ و اسناد کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنی حکومت کی ترجیحات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری بلڈنگز کی تعمیر کا انتظار کئے بغیر کرایہ کی عمارتوں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بچوںکی تعلیم میں گیپ نہ آئے۔ جہاںکہیں بھی سرکاری سکولوں کی ضرورت محسوس ہو وہاں فوری طور پر پہلے سے دستیاب کرائے کی عمارتوں میں سکول شروع کردیاجائے تاکہ ہمارے بچے تعلیم سے محروم نہ رہیں اور ان کے تعلیمی مراحل میں خلل پیدا نہ ہو وقت کے ساتھ مستقل عمارت بھی بنا لیں گے۔ قابل طلبہ کو بہترین اداروں میں معیار تعلیم کا موقع فراہم کرنے کےلئے تعلیم کارڈ کا اجراءمیرا ایک خواب ہے جسے انشاءاللہ پورا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا کوئی متبادل نہیں اور معیاری تعلیم سے ہی ترقی ممکن ہے۔
وزیراعلیٰ نے پوزیشن ہولڈرز طلباءو طالبات ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ طلبہ بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جو کامیاب ہوئے مگر پوزیشن حاصل نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ جو طلبہ کامیابی حاصل نہیں کر سکے ان کے لئے میرا پیغام ہوگا کہ فیل ہونے سے گھبرانا نہیں ہے بلکہ ناکامی سے سیکھ کر آگے بڑھیں، ناکامی کو اپنی کمزوری نہیں بلکہ طاقت بنائیں ، ناکامی انسان میں آگے بڑھنے اور مزید محنت کرنے کا ذریعہ بنتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے آٹھ تعلیمی بورڈز کے میٹرک امتحانات کی پوزیشن ہولڈرز طلبہ کےلئے ایک پروقار تقریب وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقد ہوئی ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مہمان خصوصی تھے، صوبائی وزیربرائے ابتدائی وثانوی تعلیم فیصل خان ترکئی ، لائیو اسٹاک و فشری کے وزیر فضل حکیم خان ، سیکرٹری ایجوکیشن مسعود احمد ، آٹھوو ¿ں بورڈ ز کے چیئرمینزو دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ طلبہ کے والدین اور اساتذہ نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ میں ایوارڈز و اسناد تقسیم کئے۔صوبہ کے آٹھوں تعلیمی بورڈ ز کے تحت مجموعی طور پر 51 امیدواروں نے نمایاں پوزیشن حاصل کی جن میں 19 سرکاری سکولوں کے طلبہ تھے۔ زیادہ تر پوزیشن طالبات نے حاصل کیں۔