Chitral Times

Sep 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام ٹی ایم اوز کو چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری تمام ہدایات پرفوری عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ )صوبہ بھر کے تمام ٹی ایم اوز کو چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری تمام ہدایات پرفوری عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری محکمہ بلدیات ،انتخابات ودیہی ترقی کی سربراہی میں صوبہ بھر کے ٹی ایم ایزکااجلاس ہوا۔ جس میں چیف سیکرٹری صوبہ خیبرپختونخوا کے احکامات پر فوری عمل درآمد پرتفصیلی غورخوض کیاگیا۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات جمال الدین شاہ کے علاوہ سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ حضرحیات اور محکمہ کے دوسرے افسران نے شرکت کی۔ جمال الدین شاہ نے تمام TMAs کو مطلع کیاکہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا صوبے میں میونسپل سروسز کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ اس ضمن میں پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔ تمام ٹی ایم اوز کو بتایا گیا کہ سرِدست پانی کے تمام زنگ آلودہ پائپ تبدیل کئے جائیں،تمام پانی کے ٹینک صاف کرکے کلورینیٹ کئے جائیں۔ کچراکنڈی لے جانے والی گاڑیوں کوراستوں میں گنداگرانے سے محفوظ کیاجائے۔ بڑے شہروں میں منڈیاں اور اڈہ جات مناسب مقامات پر منتقل کرنے کے لئے کوششیں کی جائیں ۔تمام ٹی ایم ایز میں سیٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹرز(شہری سہولیات سنٹر) بنائے جائیں ،تمام غیر قانونی سپیڈ بریکرز ختم کئے جائیں ،عوام کونمایاں جگہوں پر میونسپل خدمات کی فراہمی کے بارے میں ہدایات اورمتعلقہ اشخاص کے رابطہ نمبر زمہیا کئے جائیں ،تمام منتخب نمائندوں کو e-citizen portal استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے اورتمام غیر قانونی قابضین سے املاک کا حصول یقینی بنایا جائے۔ سیکرٹری بلدیات نے مزید کہا کہ اپنے اپنے علاقوں میں خصوصی دورے کئے جائیں اور عوام کے مسائل سن کر ان کو حل کرنے کی موقع پرکوشش کی جائے۔ سیکرٹری بلدیات نے حاضرین سے روزمرہ پیش آنے والے مسائل سنے اور موقع پر احکامات صادر کیے ۔انہوں نے ٹی ایم اوز پر زوردیا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو یہ عہدہ دیاہے او رعہدے کاصحیح استعمال وقت کاتقاضاہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ ہذا نے سزاورجزا کا خصوصی نظام بھی رائج کردیاہے ۔تمام اچھی کارکردگی کے حامل اشخاص اور اداروں کومالی ودیگر انعامات سے نوازا جائے گا جبکہ سست روی اورغلط کاموں کی سرزنش ہوگی۔ انہوں نے آر ٹی آئی اورآر ٹی ایس پر عمل درآمد اوراپنے موجودہ تمام وسائل کاریکارڈکمپیورٹرائزڈ کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
4652