Chitral Times

Dec 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبہ بھر میں محکمہ خوراک کی کاروائی، ایک سال کے اندر خودساختہ گرانفروشی سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر 24 کروڑ 97 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے

Posted on
شیئر کریں:

صوبہ بھر میں محکمہ خوراک کی کاروائی، ایک سال کے اندر خودساختہ گرانفروشی سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر 24 کروڑ 97 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ خوراک خیبرپختونخوا صوبے میں عوام کو بہتر و معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لئے سرگرم عمل ہے اس سلسلے محکمہ خوراک نے صوبے بھر میں اشیاء خوردونوش یونٹس کے معائنے سمیت گرانفروشی اور مصنوعی مہنگائی پر لاکھوں روپے جرمانے بھی عائد کئے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ خوراک نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق محکمہ نے گزشتہ ایک سال میں صوبہ بھر میں تقریباً 12 لاکھ اشیاء خوردونوش کے یونٹس کے معائنے کئے گئے اور خودساختہ گرانفروشی سمیت مختلف خلاف ورزیوں پر 24 کروڑ 97 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ مختلف خلاف ورزیوں پر 22 ہزار 393 افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں کارکردگی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس سلسلے میں گزشتہ ایک سال میں 41 ہزار 320 یونٹس سیل جبکہ 2 لاکھ 11 ہزار سے زائد کاروباروں کو انتباہ کے نوٹسز بھی جاری کئے گئے ہیں خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک عاطف خان نے محکمہ کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو گرانفروشی سمیت مختلف خلاف ورزیوں میں ملوث کاروباروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی کو عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انھوں نے محکمہ خوراک کے حکام پر واضح کیا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی بلا کسی خوف و خطرکے کریں اور اگر کسی نے غیر قانونی کام کیلئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی تو مجھے رپورٹ کریں کیونکہ عوام کی صحت کیساتھ کھیلنے والے عناصر اس معاشرے کے لئے ناسور ہیں۔ اس لئے ان کے خلاف کارروائی ضروری ہے، انھوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں صوبائی حکومت کی جانب سے ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی عوام کے لئے حکومت کی جانب سے ایک ریلیف ہے جسے ہر حال میں عوام کو مہیا کیا جا رہا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
60670