
صوبہ بھرمیں ریسٹورنٹس میں کھانا کھانے اورجیلوں میں قیدیوں سےملاقاتوں پر پابندی عائد
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ ) محکمہ داخلہ حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ریسٹورنٹس میں ان ڈورکھانا کھانے اور جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جبکہ ریسٹورنٹس میں کھلی فضاء میں کھانا کھانے اور پارسل لے جانے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے مذکورہ پابندی این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں لگائی ہے جبکہ اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی بھی کی جائیگی۔