صوبائی محکموں اور اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمات کے مراکز کی براہ راست مانیٹرنگ کیلئے آن لائن ڈیش بورڈ کا قیام عمل میں لایاگیا، وزیراعلیٰ نے افتتاح کیا
صوبائی محکموں اور اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمات کے مراکز کی براہ راست مانیٹرنگ کیلئے آن لائن ڈیش بورڈ کا قیام عمل میں لایاگیا، وزیراعلیٰ نے افتتاح کیا
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) نگران صوبائی حکومت کے “خوشحال خیبرپختونخوا ” پروگرام کے تحت بہتر طرز حکمرانی کو یقیفنی بنانے اور عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل کو عوامی توقعات کے مطابق بہتر بنانے کے سلسلے میں صوبائی محکموں اور اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمات کے مراکز کی براہ راست مانیٹرنگ کیلئے آن لائن ڈیش بورڈ قائم کیا ہے جس کا باضابطہ افتتاح نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ریٹائرڈ) سید ارشد حسین شاہ نے جمعہ کے روزوزیراعلیٰ ہاو ¿س پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ نگران صوبائی وزرائ سید مسعود شاہ،احمد رسول بنگش، بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل،ڈاکٹر نجیب اللہ ، انجنیئراحمد جان کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان ،متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام تقریب میں شریک ہوئے۔خوشحال خیبرپختونخوا ڈیش بورڈ کے ذریعے صوبے کے تمام اضلاع کے عوامی خدمات کی فراہمی کے مراکز کی براہ راست مانیٹرنگ کے علاوہ تمام صوبائی محکموں ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔عوامی خدمات کی فراہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کیلئے ابتدائی طور پرکارکردگی کے 27 اعشاریے متعین کئے گئے ہیں جن میں ڈیمارکیشن کیسز ، بلاک شدہ کھیوٹ نمبرز، زیر التواءانتقالات ، سرکاری زمین کو واگزار کرانا اور ریونیو کلکیشن وغیرہ شامل ہیں۔ اسی طرح پولیس ڈیپارٹمنٹ کیلئے 9 اعشاریئے متعین کئے گئے ہیں جن میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ، سٹریٹ کرائمز ، قتل مقاتلے کے کیسز، چوری کے کیسز اور دیگر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پہلے مرحلے میں مختلف صوبائی محکموں جن میںمحکمہ صحت، داخلہ وقبائلی ا ±مور، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، لوکل گورنمنٹ، انرجی اینڈ پاور ، لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، مائنز اینڈ منرلز ، ریلیف و آباد کاری اور محکمہ آبنوشی شامل ہیں، کے بھی کارکردگی کے بنیادی اعشاریئے شامل کئے گئے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خوشحال خیبرپختونخوا پروگرام پر عمل درآمد کے سلسلے میں کابینہ اراکین ، چیف سیکرٹری اور ا ±ن کی ٹیم کے کردار کو سراہا اور کہاکہ یہ ایک عوامی فلاح کا منصوبہ ہے جس کے تحت مختلف شعبوں میں متعدد اقدامات پر کام جاری ہے۔ ا ±نہوں نے پروگرام کے اہم خدوخال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف زیر و ٹالرنس ، امن و امان کا قیام ، طرز حکمرانی میں بہتری ، پبلک سروس ڈیلیوری ، ہیومین ریسورس ایکسپورٹ اسٹر ٹیٹجی ، کھلی کچہریوں کا انعقاد، عوامی شکایات کا ازالہ، منشیات و تجاوزات کے خلاف مہم پروگرام کے اہم فیچرز ہیں۔ علاوہ ازیں پٹوار خانوں، تھانوں اور عوامی خدمات کے دیگر مراکز کی نگرانی بھی پروگرام کا حصہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان تمام محکموں ، اداروں اور مراکز میں عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل کی ڈیش بورڈ کے ذریعے براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی۔
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ ملک میں روزگار کے مواقع ناکافی ہونے کی وجہ سے نگران صوبائی حکومت نے ہیومین کیپٹل ایکسپورٹ اسٹر ٹیٹجی وضع کی ہے جس کے تحت نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں کریش کورسز کروا کر روزگار کے لئے بیرون ممالک بھیجا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت عام انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو دستیاب وسائل کے مطابق ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت نے موجودہ مالی صورتحال کے پیش نظر ضم اضلاع کے فنڈز خصوصاً این ایف سی شیئر کا معاملہ وزیراعظم کے ساتھ ا ±ٹھا رکھا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم خیبرپختونخوا کے ساتھ خصوصی لگاو رکھتے ہیں اور ا ±نہوںنے این ایف سی شیئر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سیکرٹری فنانس ڈویڑن کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، امید ہے کہ اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔
نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ سے خیبر پختونخوا سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن اور خیبر پختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمر زمان کی ملاقات
پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ سے خیبر پختونخوا سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن اور خیبر پختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمر زمان نے گزشتہ روز ان کے دفتر ملاقات کی اور صوبے میں اسکواش کی بحالی اور فروغ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ نگران وزیر اعلیٰ کے ترجمان بریگیڈیئر ریٹائرڈ مجتبیٰ ترمذی، نگران صوبائی وزیر کھیل کے مشیر اور سینئر اسپورٹس جرنلسٹ امجد عزیز ملک، صوبائی اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر داو ¿د خان، ڈائریکٹر کھیل خیبر پختونخوا عبدالناصر خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے اسکواش کے عظیم کھلاڑیوں کو جنم دیا جنہوں نے تین دپائیوں سے زیادہ عرصہ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم سربلند رکھا جو پورے ملک کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبے میں ٹورنامنٹ کا انعقاد لائق ستائش ہے جو بلا شبہ ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں کی بین الاقوامی سطح پر کامیابیوں کا باعث بنے گا۔
جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے قمر زمان کی اسکواش کھیل کے لئے خدمات پر خراج تحسین کیا اور کہا کہ موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ وہ ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ ثابت ہوں اور ایک صحت مند معاشرے تشکیل پا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اسکواش ایسوسی ایشن کو اسکواش کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ نگراں صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔اس موقع پر قمر زمان نے صوبے میں اسکواش کے فروغ کے لئے اسکواش ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں اور کاوشوں سے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا کرتے ہوئے بتایا کہ سے بتایا کہ صوبے میں سالانہ چوبیس مقامی، صوبائی اور قومی مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حال ہی میں نواں کلی سے تعلق رکھنے والے حمزہ خان نے جونیئر عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔اس موقع پر نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے قمر زمان کو ان کی خدمات پر اعترافی شیلڈ بھی پیش کی۔
دریں اثنا نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے سینئر صحافی رشید آفاق کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔