Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس، مختلف محکموں کے 1056افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی سفارش

Posted on
شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی زیر نگرانی صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس بدھ کے روز منعقد ہواجس میں مختلف محکموں کے تقریباً1056افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کی سفارش کی گئی ۔ترقی پانے والوں میں محکمہ عملہ کے16افسران کو گریڈ 18اور19میں،محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے پانچ افسران کو گریڈ18میں،محکمہ پاپولیشن کے12افسران کو گریڈ18میں،محکمہ ایریگیشن کے4افسران کو گریڈ19میں،محکمہ داخلہ کے ایک افسر کو گریڈ19میں ،محکمہ خزانہ کے 8افسران کو گریڈ18اور19میں،محکمہ اطلاعات کے 8افسران کو گریڈ18اور 19میں،محکمہ ماحولیات کے چار افسران کو گریڈ18اور19میں،محکمہ زراعت کے تین افسران کو گریڈ18میں،محکمہ صنعت کے79افسران کو گریڈ18میں،محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے 137افسران کو گریڈ18اور19میں اور محکمہ صحت کے779ڈاکٹروں کو گریڈ18،19اور20میں ترقی کے لئے سفارش کی گئی۔چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے اجلاس کے دوران سالانہ کارکردگی رپورٹس بروقت جمع نہ کروانے کا نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کئے کہ جن افسران نے سالانہ کارکردگی رپورٹس جمع نہیں کی ہیں ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے اور ان افسران کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی جائے جو سالانہ کارکردگی رپورٹس لکھنے یا Counter Signکرنے کے ذمہ دار ہیں اور انہوں نے اپنی ذمہ داری بروقت پوری نہیں کی۔

دریں اثنا حکومت خیبر پختونخوا نے بحیثیت چیف کمشنر خیبر پختونخوا رائٹ پبلک سروسز کمشن مسماۃ رخسانہ رحمان(پی سی ایس۔ایس جی۔بی ایس۔21)کے اعلامیے کو فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
دریں اثناحکومت خیبر پختونخوا نے رائٹ ٹو پبلک سروسز کمشن میں اپنے تین سالہ دورانیہ پورا ہونے پر محمد سلیم خان کو کمشنررائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا ہے۔اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں, گلگت بلتستانTagged
1388