Chitral Times

Oct 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لوئر چترال میں کرایہ ناموں پر عملدرآمد کے لئے متحرک

شیئر کریں:

صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لوئر چترال میں کرایہ ناموں پر عملدرآمد کے لئے متحرک

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان صاحب کے احکامات کی روشنی میں ضلع لوئر چترال میں کرایہ ناموں پر عملدرآمد کا سلسلہ حسب معمول جاری۔ انتظامی آفیسران مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے کرایہ ناموں سے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی نے چترال لیویز اور پولیس کے ہمراہ مختلف اڈوں کا معائنہ کیا۔ اور ناکہ بندی کرکے کرایہ ناموں,روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس سے متعلق معلومات حاصل کی۔ دستاویزات کی عدم موجودگی اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی۔

اسی طرح ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ا اسسٹنٹ کمشنر دروش اسامہ چیمہ نے چترال لیویز اور پولیس کے ہمراہ مختلف اڈوں کا معائنہ کیا۔ اور ناکہ بندی کرکے کرایہ ناموں,روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس سے متعلق معلومات حاصل کی۔ دستاویزات کی عدم موجودگی اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی۔ اے اے سی نے ٹرانسپورٹرز پر واضح کیا کہ کرایہ ناموں کے خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ گاڑی تحویل سرکار کی جائے گی۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ کرایہ ناموں کے حوالے سے ناانصافی کی صورت میں مندرجہ ذیل نمبرز پر کال کرکے اپنی شکایات کا اندراج کریں ۔تاکہ ذائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

chitraltimes lower chitral administration action against transport fare 1

chitraltimes lower chitral administration action against transport fare 2 maliac


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
83833