صوبائی حکومت کی تعلیمی ایکٹ کے خلاف اسلامی جمعیت طلباء چترال کے زیر ااہتمام احتجاجی ریلی
چترال(نمائندہ چترال ٹائمز) منگل کے روز اسلامی جمعیت طلباء چترال کے زیر اانتظام ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں طلباء نے بڑے پیمانے میں شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاکر ڈگری کالج سے ہوکر پی آئی اے چوک میں جلسہ کیا ۔ریلی سے ناظم اسلامی جمعیت طلباء برادر اشفاق احمد خان ، صدر بزمِ شاہین اقبال الدین ، ڈگری کالج کے ناظم برادر حاجی اکبر اور عابد الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے تعلیمی مسائل اور حالیہ صوبائی حکومت تعلیمی ایکٹ کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تعلیمی مسائل کے حوالے سے اسلامی جمعیت طلباء خیبر پختونخواہ کے21نومبر کو پشاور میں تہماس خان اسٹڈیم میں طلباء کنویشن کرنے کے حوالے سے بات کی گئی اور کہا طبقاتی نظام تعلیم ،اداروں میں سہولیات کی عدم دستیابی خاص کر پرائیٹیزیشن کے خلاف اساتذہ کرام کے کلاسوں کابائیکاٹ کرنے کی وجہ سے تعلیمی تسلسل میں روکاوٹ نے طلباء کے قیمتی وقت کو ضائع کرنے اور پریشانی کا باعث بنا ہیں ۔اسلامی جمعیت طلباء چترال نے پُرزور مطالبہ کیا کہ تعلیمی تسلسل کو دوبارہ بحال کرکے طلباء کے وقت کو ضائع ہونے سے بچائے اور ریلی کی توسط سے تمام طلباء کو یہ پیغام دیا کہ اسلامی جمعیت طلباء کے اسٹوڈنٹس کنونشن میں بھرپور شرکت کریں اور اس عظیم الشان کنونشن کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ یکم نومبر کو چترال سے طلباء کا جام غفیر کنونشن میں شرکت کرنے کے لئے روانہ ہوگی ۔