
صوبائی حکومت نے 28مارچ تک صوبہ بھر میںعام تعطیل کا اعلان کردیا، ہرقسم کی ٹریفک پرپابندی ہوگی
چترال (نمائندہ چترال ٹآئمز) صوبائی حکومت کی طرف سے کروناوائرس کی پھیلنے کے خدشے کےپیش نظر صوبہ بھرمیں 24مارچ سے 28مارچ تک عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے . اور ساتھ انٹرڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ پرپابندی کے ساتھ انٹرا ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ پربھی پابندی لگادی گئی ہے . جس کے پیش نظر ضلع کے اندر اور ضلع سے باہر دوسرے اضلاع کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی. تاہم یہ پابندی پرائیویٹ گاڑیوںکے ساتھ ادویات اورخوراک بردارگاڑیوںپرنہیںہوگی.
دریں اثنا کراچی سے آنے والے ایک اورنوجوان کو عشریت کےمقام پر مشتبہ قراردیکرواپس پشاورریفرکردیا گیا ہے . نوجوان کا تعلق اپر چترال سے بتایا گیا .