صوبائی حکومت نے محکمہ زکواۃ سے متعلق مخصوص خدمات اوراپیلٹ اتھارٹیز کا اعلامیہ جاری کردیا
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا خدمات تک رسائی ایکٹ2014 کی شق 4کے تحت اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے،حکومت خیبر پختونخوا نے مذکورہ ایکٹ کے مقاصد کے تحت محکمہ زکوٰۃ و عشر سے متعلق مخصوص خدمات، مدت، نامزد آفیسر اور ایپلیٹ اتھارٹیز کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی زکوۃ ایڈمنسٹریشن (ہیڈکوارٹر) سے ضلعی زکواۃ کمیٹیوں کو زکوۃ فنڈ جاری کرنے کیلئے مدت صوبائی زکواۃ کونسل کی منظوری کے بعد20دن نامزد آفیسرسیکشن آفیسر(ZB)اور اس سلسلے میں ایپلیٹ اتھارٹی سیکرٹری محکمہ زکواۃ، عشر، سماجی بہبود و ترقی خواتین ہوں گے اسی طرح ضلعی زکواۃ کمیٹیوں سے مقامی زکواۃ کمیٹیوں (گزارہ الاوٗنس وغیرہ) کو فنڈز کی ریلیز، جہیز اور تعلیمی و ظائف کے اجراء کی مدت ضلعی زکواۃ کمیٹیوں سے منظور ی کے بعد مدت 20دن نامزد آفیسر ضلعی زکواۃ آفیسر اور ایپلیٹ اتھارٹی چیئرمین ضلعی زکواۃ کمیٹی ہونگے۔ جبکہ استحقاق سرٹیفیکیٹ کے اجراء کیلئے مدت 10دن، اور مستحقین میں زکواۃ فنڈ کی تقسیم کیلئے مدت 20دن، نامز د آفیسر چیئرمین لوکل زکواۃ کمیٹی اور ایپلیٹ اتھارٹی چیئرمین ضلعی زکواۃ،کمیٹی ہونگے۔ اس امر کا اعلان محکمہ زکواۃ، عشر، سماجی بہبود، خصوصی تعلیم و ترقی خواتین کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
صوبائی عید میلا النبیﷺ کانفرنس 24فروری2021 اوقاف آڈیٹوریم واقع)عید گاہ) چارسدہ روڈ پشاور میں منعقد ہوگی
پشاو ر(چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کے زیر انتظام صوبائی عید میلا النبیﷺ کانفرنس 24فروری2021بروز بدھ بوقت09:00بجے صبح اوقاف آڈیٹوریم واقع)عید گاہ) چارسدہ روڈ پشاور میں منعقد ہوگی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اوقاف، حج محمد ظہور خان تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ ایڈمنسٹریٹر اوقاف خیبر پختونخوا کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس بابرکت محفل میں صوبے کے علمائے کرام اور عوام کثیر تعداد میں شرکت کریں گے