Chitral Times

Oct 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت نے رمضان کے مہینے میں صوبے کے ساڑھے آٹھ لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیِ خیبرپختونخوا

Posted on
شیئر کریں:

صوبائی حکومت نے رمضان کے مہینے میں صوبے کے ساڑھے آٹھ لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیِ خیبرپختونخوا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ختم کئے جانے کے بعد ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہوئی ہے، ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان آیا ہوا ہے، بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ہے اور موجودہ صورتحال میں غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے۔ غریب طبقے کو ذیادہ سے زیادہ ریلیف دینا خیبر پختونخوا حکومت کی اہم ترجیح ہے اس لئے صوبائی حکومت نے رمضان کے مہینے میں صوبے کے ساڑھے آٹھ لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان ریلیف پیکج دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ساڑھے آٹھ لاکھ مستحق خاندانوں کو باعزت طریقے سے ان کے گھر کی دہلیز پردس دس ہزار روپے نقد دئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ہر یونین کونسل کی سطح پر ان مستحق خاندانوں کو بھی دس دس ہزار روپے دیئے جائیں گے جو کسی وجہ سے احساس پروگرام ڈیٹا میں شامل نہیں۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی خان کی تحصیل پہاڑ پور کے دورے کے موقع پر مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ ان پر پورے صوبے کی ذمہ داری ہے اور پورے صوبے کی یکساں ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ان کے فرائض میں شامل ہے جس کے لئے وہ ایک جامع حکمت عملی کے تحت کام کریں گے۔ صوبے میں امن و امان کا قیام اور لوگوں کے جان و مال کا تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی جس کے لئے ترجیحی بنیادوں پر نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے جائیں گے کیونکہ امن، ترقی و خوشحالی کے لئے اولین ضرورت ہے امن کے بغیر ترقی ممکن ہی نہیں۔

 

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں ریلیف پہنچانا صوبائی حکومت کی دوسری اہم ترجیح ہوگی اور اس ضمن میں فوری طور پر صحت کارڈ اسکیم کو بحال کردیا ہے جبکہ پناہ گائیں دوبارہ کھول دی گئی ہیں تاکہ رمضان کے مہینے میں لوگوں کو فوری ریلیف مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف پہنچانے کا یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں مزید بہتر انداز میں جاری رہے گا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت بھی صوبائی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں، تعلیم کے فروغ کے لئے نئی عمارتوں کے بننے کا انتظار کئے بغیر اقدامات شروع کئے جائیں گے جبکہ صحت کے شعبے میں لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے کے لئے طبی مراکز کو مستحکم بنایا جائے گا تاکہ انہیں علاج معالجے کے لئے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبے کو معاشی لحاظ سے اپنے پاو ¿ں پر کھڑا کرنا ان کی حکومت کی اہم ترجیح ہوگی جس کے لئے معدنیات، سیاحت صنعت، توانائی اور دیگر شعبوں کو ترقی دے کر آمدن کے ذرائع بڑھائے جائیں گے جبکہ کے صوبے کے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے بھی ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے،

 

خواتین کو گھروں میں روزگار اور نوجوانوں کو جدید سکلز ٹریننگز دی جائیں گی اور اسی طرح زراعت اور لائیو اسٹاک کو ترقی دے کر لوگوں کو خود روزگاری کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انتقام کی سیاست پر بالکل یقین نہیں رکھتی بلکہ اصلاح پر یقین رکھتی ہے، کسی کو بھی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا بلکہ نظام کو ٹھیک کرنے کے لئے اصلاح کی جائے گی تاکہ ایک ایسا نظام وجود میں آئے جس میں کوئی بھی کسی کے ساتھ زیادتی اور نا انصافی نہ کر سکے۔ انہوں نے نوجوانوں اور پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ حکومت کی پالیسیوں اور اصلاحات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ان کی ٹیم بن کر کام کریں، ترقیاتی منصوبوں پر کام کے معیار پر نظر رکھیں اور بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھائیں۔
بعد ازاں ،وزیراعلی نے پہاڑ پور میں قائم صوبائی حکومت کے فلاحی مرکز زمونگ کور کا دورہ کیا اور وہاں پر مقیم نادار بچوں میں گھل مل گئے۔ وزیر اعلی نے زمونگ کور میں مقیم بچوں کو نقد انعامات دیئے اور وہاں پر بچوں کی تعلیم وتربیت اور قیام و طعام کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

chitraltimes ali amin gandapur cm kp addresing phali por


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86524