Chitral Times

Jul 22, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کمی کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کمی کا اعلان

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر خصوصی چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق سزا میں چھوٹ کا اطلاق 2 سال یا اس سے کم عرصہ کیلئے سزا یافتہ خواتین اور بچوں پر ہوگا، چھوٹ کا اطلاق سزا مکمل ہونے میں 2 سال سے کم کا عرصہ رہ جانے والی خواتین اور بچوں پر بھی ہوگا۔ بیان کے مطابق سزا میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں، اغوا، چوری، ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا،کمی کا اطلاق زنا آرڈیننس، انسدادِ دہشت گردی، غیرملکی افراد اور نشہ آور مواد کے کنٹرول ایکٹ کے تحت سزایافتہ مجرموں پر نہیں ہوگا۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے تحت دی ہے

پشاورہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو انتخابی نتائج کی تصدیق شدہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم

پشاور(سی ایم لنکس)پشاور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کی دستاویزات کی امیدواروں کو فراہمی کے لئے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو درخواست گزاروں کو تصدیق شدہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی نے پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور دیگر کی الیکشن نتائج کی مصدقہ دستاویزات حصولی کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزار وں کے وکیل شمائل احمد بٹ نے کہا کہ الیکشن رولز کے مطابق امیدوار کو مصدقہ دستاویزات دینا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے، ہم الیکشن کمیشن کے پاس جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے آر او کے پاس جائیں،وہاں جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس جا ئیں۔الیکشن کمیشن کے وکیل محسن کامران نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس فارم 45 اور 47 جب ا?ئے تو ہم نے اپلوڈ کیے، جن آر اوز نے 14 دن کے اندر فارم جمع نہیں کیے الیکشن کمیشن نے ان آر اوز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، الیکشن کمیشں نے ویب سائٹ پر فارم اپلوڈ کئے ہیں وہاں سے یہ حاصل کرسکتے ہیں۔جسٹس سید ارشد علی نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزاروں کو مصدقہ کاپی کون دے گا؟ جس پرکمیشن کے وکیل محسن کامران نے جواب دیا کہ یہ آر اوز سے بھی دستاویزات لے سکتے ہیں، وہاں پر درخواست دیں۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزاروں کو انتخابی نتائج کی تصدیق شدہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
86048