صحت کارڈ پر پختونخوا کے عوام کا مفت علاج جاری، 8 ماہ میں 24 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے- مشیر صحت احتشام علی کا بیان
صحت کارڈ پر پختونخوا کے عوام کا مفت علاج جاری، 8 ماہ میں 24 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے- مشیر صحت احتشام علی کا بیان
پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) وزیراعلیٰ کے مشیر برائے صحت احتشام علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عہدہ سنبھالتے ہی صحت کار دوبارہ فعال کروایا جسے نگران حکومت میں غیر فعال کردیا گیا تھا۔ انہوں نے صحت کارڈ کی فعالی کے بعد کے اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پختونخوا کے عوام کے مفت علاج کیلئے صحت کارڈ کے ذریعے 8 ماہ میں 24 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی گئی ہے۔ ان آٹھ ماہ میں پختونخوا کے 6 لاکھ 89 ہزار 523 افراد کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ ان کے مطابق 8 ماہ میں 3 لاکھ 22 ہزار 701 مرد، 3 لاکھ 66 ہزار 821 خواتین نے صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کروایا، اسی طرح صحت کارڈ کے تحت مفت علاج کے لیے 1 لاکھ 97 ہزار 305 افراد نے نجی جبکہ 4 لاکھ 93 ہزار 216 افراد نے سرکاری ہسپتالوں کا رُخ کیا۔ یہ سب وزیراعلیٰ کے صحت عامہ کو ترجیح دینے کا نتیجہ ہے، عوام سے گزارش ہے کہ صحت کارڈ کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔