شیر آیا ہے……….تحریر۔ ہما حیات
شیر آیا ہے……….تحریر۔ ہما حیات
سیاست ہے، یہ تیری ملکیت جاگیر تھوڑی ہے
یہ ملک جاگیرداروں سے چھڑانے شیر آیا ہے
اسے تم کیسے روکو گے جس پہ نہ خوف طاری ہے
جمہوری ملک کی پہچان بچانے شیر آیا ہے
ڈرے تم ، قید میں رکھا ، ظلم کی انتہا کردی
انا کو آگ تیری اب لگانے شیر آیا ہے
صنعتکاروں کی خوبی ہے کہ ان کی سوچ اونچی ہے
ترقی کا سبق تم کو سیکھانے شیر آیا ہے
یہ گیدڑ چیختے ہیں جو ان کا بھی حال تم جانو
کہیں گے خود ارے بھاگو ! مٹانے شیر آیا ہے
یہ دھاڑے گا تو ظالم خوف کھا کر ہاتھ روکے گا
ہُما امید کی کرنیں جلانے شیر آیا ہے