Chitral Times

Apr 29, 2025

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہید ذولفقار علی بھٹو کے پائے کا کوئی لیڈراب تک پیدا نہیں ہوا جس کی خداداد قابلیت، دیانت اور دوراندیشی کے ثمرات سے اب تک اس ملک کے عوام فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انجینئر فضل ربی جان

Posted on
شیئر کریں:

شہید ذولفقار علی بھٹو کے پائے کا کوئی لیڈراب تک پیدا نہیں ہوا جس کی خداداد قابلیت، دیانت اور دوراندیشی کے ثمرات سے اب تک اس ملک کے عوام فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انجینئر فضل ربی جان ودیگر رہنماوں کی پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) پی پی پی لویر چترال کے  صدر انجینئر فضل ربی جان نے کہا ہے کہ 4اپریل پاکستان کی تاریخ کا و ہ سیاہ دن ہے جب عالم اسلام کے ایک عظیم رہنما شہید ذولفقار علی بھٹو کو بین الاقوامی سازش کے تحت عالمی استعماری قوتوں نے اپنی آلہ کاروں اور ایجنٹوں کے ذریعے اپنے راستے سے ہٹادیا جس سے عالم اسلام کا شیرازہ بکھرگیا اور مظلوموں کے لئے ایک توانا آواز کو ہمیشہ کے لئے خاموش کردیا گیا۔ جمعہ کے روز چترال پریس کلب میں پارٹی کے سینئر رہنماؤں قاضی فیصل، عالم زیب ایڈوکیٹ، شریف حسین، نظار ولی شاہ، نادر شاہ، کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہید ذولفقار علی بھٹو کے پائے کا کوئی لیڈر اب تک پیدا نہیں ہوا جس کی خداداد قابلیت، دیانت اور دوراندیشی کے ثمرات سے اب تک اس ملک کے عوام فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ان کی ایٹمی پروگرام سے اس خطے میں امن وامان قائم ہے اور دشمن ہماری طرف میلی نظروں سے دیکھنے کی جرات نہیں کرتا۔

 

انہوں نے کہاکہ شہید بھٹو نے ملک کو پہلی مرتبہ متفقہ آئین دے دیا ا ور کمزور، غریب، کسان، مزدور اور پسے ہوئے طبقے کا والی ووارث بن کر سامنے آیا تو انہیں راستے سے ہٹانے کے لئے ظالموں نے حربہ استعمال کیا اور اب 46سال بعد ان کے قاتل بھی ان کی بے گناہی کی گواہی دے رہے ہیں۔

 

انجینئر فضل ربی جان نے کہاکہ پی پی پی اب بھی ملک میں ظلم وناانصافی کے خلاف موثر آواز ہے اور وفاق کی اکائی کا علمبردار جماعت ہے اور پارٹی کے بانی شہید ذولفقار علی بھٹو کی شہادت کے دن قوم کو پی پی پی کی طرف سے یہ باور کرایاجاتا ہے کہ غریبوں کے حقوق کا چیمیین اور ملک کی سلامتی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کی روایت رکھنے والوں کی پارٹی اسی طرح زندہ اور فعال ہے جس طرح پہلے تھا۔

 

اس سے قبل پی پی پی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب منعقدہوئی جس میں پارٹی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں مقررین نے شہید ذولفقارعلی بھٹو کی خدمات اور خصوصاً چترال پر ان کی کرم فرمائیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاگیاکہ چترال کو ایک دفعہ پھر پی پی پی کامضبوط گڑھ بنایا جائے گا۔۔

 

 

chitraltimes ppp president engr fazale rabi jan press confrence 3

chitraltimes ppp president engr fazale rabi jan press confrence 1

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
100830