شہزادہ مسعودالملک اور سابق ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ کو پاکستان کے سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نواز ا گیا
اسلام آباد ( چترال ٹائمز رپورٹ ) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شہزادہ مسعود الملک کو بہترین کارکردگی کی بنیا دپر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی ‘‘تمغہ امتیاز‘‘ سے نوازا گیا ۔یوم پاکستان کے موقع پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ممنون حسین سے اسلام آباد میں تمغہ وصول کیا۔ اس موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے دیگر 73سول اور 58فوجی افسران کو مختلف اعزازات دئیے گئے۔ اعزاز پانے والوں میں سابق ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ شہید کی فیملی بھی شامل تھے۔