شہزادہ تنویرالملک کی کتاب “فنون لطیفہ اور چترال” کی پشاور میں تقریب پزیرائی
پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز)انجمن ترقی کھوار اور گندھارا ہندکو بورڈ کے زیر انتظام انجمن ترقی کھوار کے مرکزی صدر شہزادہ تنویر الملک کی کتاب “فنون لطیفہ اور چترال” کی تقریب پزیرائی گندھارا ہندکو اکیڈمی واقع چنار روڈ یونیورسٹی ٹاؤن پشاور میں ہوئی۔ محفل کی صدارت معروف ادبی شخصیت پروفیسر اسرارالدین نے کی اور مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری گندھارا ہندکو بورڈ ضیاء الدین تھے۔۔ پروگرام کا آغاز عنایت الرحمٰن عزیز نے تلاوت کلام پاک سے کی۔ کمپرینگ کے فرائض عبداللہ شہاب نے انجام دی۔ کتاب کے حوالے سے مہربان الہی حنفی، قاضی عنایت جلیل عنبر، ڈاکٹر صلاح الدین، ضیاء الدین اور پروفیسر اسرارالدین نے بات کیں۔ مقریرین نے تنویرالملک کی کاوش کو سراہا۔ آخر میں شہزادہ تنویرالمک نے انجمن اور گندھارا ہندکو بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں چترال سٹوڈنٹ ایسو سی ایشن کے صدر دانیال سیف اور کابینہ، یک زبان کاروانِ ادب کے سرپرست طارق اللہ طارق اور کھوار اہل قلم حلقہ پشاور کے صدر عطالرحمٰن عدیم کے علاوہ طلباء اور دوسرے طبقہ ہائے فکر کے معزیزین نے شرکت کرکے پروگرام کی رونق دوبالا کی۔