Chitral Times

Dec 4, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شہزادہ امیر الحسنات المعروف شہزادہ گل آل پاکستان مسلم لیگ چترال کے ضلعی صدر منتخب

Posted on
شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) آل پاکستان مسلم لیگ نے سابق صدر سلطان وزیر کے استعفی سے خالی ہونے والے عہدے کیلئے شہزادہ امیر الحسنات المعروف شہزادہ گُل کو نیا صدر مقر ر کیا ہے ۔ اتوار کے روز آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر و امیدوار برائے NA-1چترال ڈاکٹر محمد امجد چوہدری اور PK-1چترال کے نامزد امیدوار سہراب خان نے باقاعدہ طور پر اے پی ایم ایل کے الیکشن آفس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس کا علان کیا ۔ ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ۔ کہ ہم نے باہمی مشاورت سے یوسی ، تحصیل سطح پر تنظیم سازی اور الیکشن کے بارے میں حکمت عملی طے کرنے کی ذمہ داری نو منتخب صدر شہزادہ گُل پر ڈال دی ہے ۔ اور اُسی کے ہدایات کے مطابق الیکشن کمپین چلایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میں الیکشن کے حوالے سے ایک فقیدالمثال جلسے کا انعقاد الیکشن کمپین کا حصہ ہے ۔ ڈاکٹر امجد نے کہا ۔ کہ سابق صدر اے پی ایم ایل اور اُن کے ساتھ مستعفی ہونے والے کابینہ کے ذمہ داروں کی ہم قدر کرتے ہیں ۔ تاہم سلطان وزیر نے ذاتی مصروفیات اور صحت کی خرابی کے باعث عہدے سے استعفی دیا ہے ۔ جن سے رابطہ کیا گیا ہے ۔ تاہم اس اہم عہدے کو ہم خالی نہیں چھوڑ سکتے ۔ اور باہمی مشاورت سے شہزادہ گُل کی سابق صدر پرویز مشرف سے دلی محبت اور خدمات کی وجہ سے چترال میں پارٹی کا صدر چُن لیا گیا ہے ۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے اُمیدوار سہراب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ کچھ اندرونی غلط فہمیوں کی بنا پر شہزادہ گُل سے دوری ہوئی تھی ۔ یہ خوشی کا مقام ہے ۔ کہ ڈاکٹر امجد کی کوششوں سے غلط فہمیاں دور ہو چکی ہیں ۔ اور آج شہزادہ گُل کا انتخاب اے پی ایم ایل کے صدر کی حیثیت سے ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ نو منتخب صدر ایک بڑی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ اور اُن کا ایک وسیع حلقہ موجود ہے ۔ جو پارٹی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ الیکشن میں بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے مدد گار ثابت ہوگی ۔ نومنتخب صدر شہزادہ گُل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ پرویز مشرف چترال کے محسن ہیں ۔ اس لئے میرا اُن کے ساتھ شروع دن سے والہانہ محبت رہا ہے ۔ اور چترال کے لوگ بھی میری طرح اُن سے لازوال محبت رکھتے ہیں ۔ کیونکہ پرویز مشرف نے نہ صرف لواری ٹنل اور گولین ہائیڈل کی تعمیر کی بلکہ اُنہوں نے ملکی اور بین الاقوامی فورمز میں چترال کے لوگوں کو عزت اور وقار کے ساتھ یاد کیا ۔ اور ان کی شرافت ، احسان شناسی اور خلوص کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ میں نے شہزادہ خالد پرویز سے بھی اے پی ایم ایل کو فعال بنا نے کی در خواست کی تھی ۔ لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ یہ پرویز مشرف سے محبت اور احسان مندی کا جذبہ ہی تھا ۔ کہ باوجود مشکل حالات کے پچھلے انتخابات میں شہزادہ افتخار الدین کو چترالی عوام نے کامیاب کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ آج چترال کے لوگوں کو ایک مرتبہ پھر اپنے محسن پرویز مشرف کی طرف سے نامزد اُمیدوار ڈاکٹر امجد چوہدری اور سہراب خان کو کامیاب کرکے چترال کی عزت اور وقار کو بحال رکھنے کا وقت آگیا ہے ۔ اور ہمیں امید ہے ۔ کہ چترالی قوم اُنہیں مایوس نہیں کرے گی ۔ شہزادہ گُل نے کہا ۔کہ ڈاکٹر امجد کسی بھی چترالی امیدوار سے تعلیم یافتہ قابل اور چترال کے مسائل حل کرنے کی بہتر صلاحیت رکھتے ہیں ۔ اور وہ سابق صدر پرویز مشرف کی خواہش اور چترال کی خدمت کا جذبہ لے کر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اس لئے پرویز مشرف سے محبت کرنے والے ہر صورت ان کو اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار کو کامیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پرویز مشرف کسی بھی وقت واپس آئیں گے ۔ تو یہ سیٹ اُن کیلئے خالی کی جائے گی ۔ پریس کانفرنس کے موقع پر نومنتخب صدر کو ہار پہنایا گیا ۔ اور نئے عہدے کی مبارکباد دی گئی ۔
apml chitral new sadar shahzda gul and dr amjad 1

apml chitral new sadar shahzda gul and dr amjad 2

apml chitral new sadar shahzda gul and dr amjad 4


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
11676