Chitral Times

Oct 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

شندور چترال اور خیبر پختونخوا کا حصہ ہے اور رہے گا…وزیر اعلی

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) معاون خصوصی وزیر اعلی خیبر پختونخوا وزیر زادہ نے کہا ہے ۔ کہ چترال کی تعمیر و ترقی وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ترجیح ہے ۔ اور انشااللہ بہت جلد وزیر اعلی چترال کا دورہ کرکے کئی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر مسائل کے حوالے سے گذشتہ روز ان سے ملاقات کرکے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اور تمام تر صورت حال وزیر اعلی کو آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا ۔ کہ شندور نیشنل پارک کے سلسلے میں وزیر اعلی سے بات ہوئی ہے۔ اور وزیر اعلی نے کہا ہے ۔ کہ شندور چترال اور خیبر پختونخوا کا حصہ ہے ۔ اور رہے گا ۔ اس پر کسی صورت مصلحت پسندی سے کام نہیں لیا جائے گا ۔ نیشنل پارک میں چترال کا جتنا بھی حصہ ہے ۔ اس کی باقاعدہ پیمائش کی کی جائے گی ۔ اس کے بعد ہی نیشنل پارک قائم کی جائے گی ۔ گلگت اور وفاق نے شائد غلطی سے اسے گلگت کا حصہ قرار دیا ہے ۔ اس لئے وفاق سے اس غلطی کا ازالہ کرنے کیلئے بات کی جائے گی ۔

وزیر زادہ نے کہا ۔ کہ وزیر اعلی نے ان کی درخواست پر چترال ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ جس کے اندر کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ کا ایک کمپوننٹ شامل ہو گا ۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی نے لوکل گورنمنٹ کو ڈائریکٹیو جاری کیا ہے ۔ جس پر مزید کام کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ مستوج شندور روڈ انتہائی اہمیت کا حامل روڈ ہے ۔ جس کا افتتاح وزیر اعظم پاکستان عمران خان کریں گے ۔ اور یہ علاقے کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا ۔ معاون خصوصی نے کہا ۔ وزیر اعلی نے چترال کے مسائل میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ اور کہا ۔ کہ چترال کے لوگوں کی محبت اور امن پسندی انہیں بہت متاثر کرتی ہے ۔ یہی وجہ ہے ۔ کہ چترال کے کسی بھی مسئلے کو نظر انداز نہیں کرسکتے ۔ اور وہ چترال کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعلی نے ترقیاتی منصوبوں کو کرپشن سے پاک رکھنے اور معیار و مقدار میں کسی بھی قسم کی کمپرومائز نہ کرنے کے عمل کی تعریف کی ۔ اور اس حوالے سے اپنے بھرپور سپورٹ دینے کی یقین دھانی کی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ وزیر اعلی اپنے دورہ چترال کے دوران چترال میں بیوٹیفیکیشن سکیم کا بھی افتتاح کریں گے ۔

wazir zada and cm 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
37380