شندور فیسٹول فائنل ، چترال اے نے پانچ کے مقابلے میںدس گول سے گلگت کو شکست دی
شندور(جمشید احمد ) دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ شندور میںمنعقدہ شندور فیسٹول 2018اختتام پزیرہوا. فائنل میچ چترال اے اور گلگت اے کے درمیان کھیلا گیا . جس میںچترال اے نے گلگت اے کو پانچ کے مقابلے میںدس گول سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا . فائنل میچ کے مہمان خصوصی آئی جی ایف سی پشاور میجر جنرل وسیم اشرف تھے . جنھوں نے کھلاڑیوںمیں انعامات تقسیم کی . مین آف دے میچ چترال کے شہزاد احمد قرار پائے. اس موقع پر ونر ٹیم کو دس لاکھ اور رنر آپ کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا . شندور سیاحکثیر تعداد میںموجود تھے. جنھوںنے فری اسٹائل پولو سے لطف اندوز ہوئے.