شندور سے چکدرہ تک سی پیک متبادل روٹ دوبارہ سی پیک میں شامل کئےجائینگے..شہزادہ افتخار
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے قومی اسمبلی کے سابق رکن شہزادہ افتخا ر الدین نے کہا ہے کہ چین کے نائب وزیر خارجہ کا سی پیک کے بارے میں اتوار کے دن جاری کردہ بیان کی روشنی میں اہالیان چترال کے لئے امید روشن ہوگئے ہیں اورشندور سے لے کر چکدرہ تک 60ارب روپے لاگت کے سی پیک کے متبادل روٹ دوبارہ سی پیک میں شامل کئے جائیں گے جنہیں فی الوقت نکال دئیے گئے تھے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے چینی نائب وزیر خارجہ کے اس بیان کو نہایت خوش آئند اور امید افزا قرار دیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبہ جات کی تعداد کم ہونے کے بجائے اور بھی ذیادہ ہوں گے اور ان میں تبدیلی ان کی تعداد میں کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ اضافے کے سبب ہوگی۔