شندور اور ہماری قربانیاں۔……..سید ناصرعلی شاہ پیرزادہ صدر پولو ایسوسی ایشن لاسپور
لاسپور پولو ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے میں یہ بات تمام متعلقہ اداروں بشمول ضلعی انتظامیہ اور سیروسیاحتی اداروں کی علم میں لانا چاہتا ہوں کہ شندور چترال کا حصہ ہے خاص کرکے وادیِ لاسپور کا موروثی اور روایتی شامیلات ہے جو کہ قبل از تاریخ وادی لاسپور کا مقبوضہ ملکیت ہے جہاں پہ بڑی تعداد میں گھر ، عبادت خانہ اور مویشی خانے زمانہِ قدیم سے موجود ہیں۔
.
شندور وادی لاسپور کا حفاظتی مقام ہے جہاں کسی بھی ہنگانی حالات میں منتقل ہونے اور مستقبل میں آباد ہونے کا قانونی حق رکھتے ہیں۔
پولو فسٹیول شندور کی ابتداء سے لیکر قومی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی دینے میں وادی لاسپور کا سب سے بڑا ہاتھ ہے ۔ ان کی کوششیں رضاکارنہ طور پر جشن کو کامیاب بنانے سیروسیاحت کو فروخ دینے کاروباری افراد کو فائدہ پہنچانے کے حوالے سے ایک بڑی قربانی اور قابلِ توصیف ہیں۔
وادی لاسپور کی بے دریغ قربانیان زیرِ غور ہیں
زمانہ قویم سے گھوڑے پالنے کا رواج قائم ہے وجہ صرف اور صرف پولو کھیل کو فروخ دینے اور برسوں پرانی روایت کو بحال رکھنے کا منصوبہ ہے۔
فسٹیول کے دوران لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں جو بے دریغ مویشیوں کی زبح کرتے ہیں اور مالی نقصان لاسپور کی عوام کو اٹھانا پڑتا ہیں۔
بڑی نالوں میں (شاہی داس گول اور چھتور غونی گول) پانی کا بہاو زیادہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں پھس جاتی ہیں اور سیاہ بڑی مشکلات سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ دیہاتی لوگ رضاکارنہ طور پر ان کی مدد کرکے ٹریفک کو بحال رکھتے ہیں۔
.
بعض جگہوں میں روڑ انتہائی تنک ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات زیادہ ہوتے ہیں اور کوئی حکومتی ایمرجنسی یونٹ اور میڈیکل کیمپ نہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان معمول سے زیادہ ہوتی ہیں ۔ زخمیوں کو دیہاتی لوگ ہسپتال منتقل کرنے کا ذمہ اٹھاتے ہیں۔کچا روڈ میں زیادہ ٹریفک ہونے کی وجہ سے مٹی ہوا میں اڑ کر پوری فضا کو الودہ کرتی ہیں جس سے وادی لاسپور کی فصلوں اور پھلوں کو نقصان پہنچاتا ہیں نیر بچے اس الودگی کی وجہ سے بیمار ہو جاتے ہیں۔
.
وادی لاسپور کے عوام یکسو ہر شندور کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں انکا درینہ مطالبہ ہیں حکومتی سطح پر انکے مطالبات مان لیا جائے اور جو فنڈ مختص کیے جاتے ہیں ان کا پچاس فیصد اس علاقے کی ترقی میں خرچ کی جائے تاکہ عوام کی زیرِ نگرانی میں ترقیاتی کام ” پولو گراؤنڈز کی مرمت، روڈ کی مرمت ،گلیوں کی مرمت،فصلون کی پانی کے نالون کی مرمت، ایمرجنسی یونٹ کا قیام ، صفائی پروگرام بیت الخلا، کمیونٹی ہوٹل اور دیگر سہولیاتی کام بخوبی انجام پاسکے۔
.
شندور ہماری جائیداد ہے اور اس کیلیئے ہم نے ہر قسم کی قربانی دی ہیں اور فائدہ بھی وادی لاسپور کے عوام کو پہنچانا چاہئے۔ ہمارا حق بنتا ہیں کہ فسٹیول کی انتظامی امور میں ہمیں شراکتی دی جائے تاکہ لاسپور کے عوام شندور فسٹیول کا انعقاد اپنی سربراہی میں پاک فوج کے تعاون سے بہتر سے بہتر کرانے اور سیروسیاحت کو مزید فروخ دینے میں کامیاب ہو۔
آئندہ بھی اس حوالے سے کوشش جاری رہی گی اور ہر سطح پر ہم آواز اٹھائے گے۔