شندورپولو کیلئے چترال کے ٹیموںکا اعلان، اظہارعلی کیپٹن، شہزادہ سکندرالملک پہلی دفعہ آوٹ
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال انتظامیہ اورپولوجوری نے شندورفیسٹول کیلئے چترال کے پولو ٹیمیوںکیلئے کھلاڑیوںکے ناموںکی فائنل لسٹ جاری کردیاہے. جس کے مطابق پہلی دفعہ چترال اے ٹیم کی کپٹن معروف پولو پلئئر مقبول علی خان کے فرزند ارجمند صوبیدارچترال لیویزاظہارعلی خان ہونگے. اورپہلی دفعہ پولو کھیل کا بڑا نام شہزادہ سکندرالملک ٹیم سے آوٹ ہے.
اس سلسلے میںجب معلومات لینے کی کوشش کی گئی تو ذرائع نے چترال ٹائمز ڈاٹ کو بتایا کہ شہزادہ سکندرالملک کولینے اورنہ لینے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے . اور اس سلیکشن کمیٹی کے بارہ ارکان میںسے آٹھ ارکان سابق پولوپلیئرہیںجبکہ ڈسٹرکٹ ناظم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال ، ڈسٹرکٹ آفیسرفنانس اینڈ پلاننگ اوراسسٹنٹ کمشنر چترال بھی ممبر ہیں. اورسیکریٹری پولو ایسوسی ایشن بھی اس موقع پر موجود تھے. تاہم صدرپولوایسوسی ایشن، ضلع ناظم اورڈسٹرکٹ فنانس آفیسر اس موقع پر موجود نہیںتھے.
یادرہے کہ کھیلوں کا بادشاہ اوربادشاہوںکا کھیل پولوکا جب بھی ذکر ہوگا وہیںپر شہسوارشہزادہ سکندرالملک کا نام ضرور آئیگا. انھوں نے تقریبا
33سال شندور میں چترال پولو ٹیم اے کی بہترین قیادت کی ہے. یہاںیہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شہزادہ سکندرالملک کی مشہورگھوڑا “صاحب” گزشتہ سردیوںمیں مرگیا تھا. جبکہ آزاد ذرائع کے مطابق وہ امسال خود شندورفیسٹول کے موقع پر پولو کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والا تھا.
زرائع کے مطابق شہزادہ سکندر جوکہ پولو ایسوسی ایشن چترال کے صدر بھی ہیں شندورٹیموںکی سیلکشن کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے . تاہم شہزادہ سکندرسے رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے اسکی تصدیق نہ ہوسکی. یادرہے کہ شندورفیسٹول دنیا کی بلندترین پولوگراونڈ شندورمیں گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی 7سے 9جولائی کے درمیان منایا جارہاہے ..