شندورفیسٹول کا افتتاح، غذر کی ٹیم نے سات کے مقابلے میں آٹھ گول سے ٹرافی اپنے نام کرلی
شندور(جمشید احمد ) دنیا کی بلندترین پولوگراونڈ شندور میں شندورفیسٹول 2019کاباقاعدہ افتتاح کردیا گیا. فیسٹول کا پہلا فری اسٹائل پولو میچ لاسپور چترال اورغذرگلگت بلتستان ٹیموںکے مابین کھیلا گیا .پہلے ہاف میں دونوںٹیموںکے مابین زبردست سنسنی خیز کھیل دیکھنے کو ملا. پہلے ہاف میں غذر چھ اورلاسپور ٹیم پانچ گول کرنے میں کامیاب ہوئی . افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰخیبرپختونخوا محمود خان تھے. اُن کے ساتھ وزیر کھیل وثقافت عاطف خان ، وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی و دیگر بھی موجود تھے.
کھیل کے دوسرے ہاف میں زبردست مقابلے کے بعد غذر کی ٹیم نے سات کے مقابلےمیںاٹھ گولوںسے جیت لیا. وزیراعلیٰنے کھلاڑیوںمیںانعامات تقسیم کی .اس قبل فیسٹول کا افتتاح انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور نارتھ میجر جنرل نسیم احمد خان نے کی تھی .