
شندورفیسٹول، چترال بی ، گلگت سی اورگلگت آفیسرز کی ٹیموںنے ٹرافی اپنے نام کرلی
شندور(جمشید احمد) دنیا کی بلندترین پولو گروانڈ شندور میںجاری فیسٹول کے دوسرے روزچترال اورگلگت کے ٹیموںکے درمیان فری اسٹائل پولو کے تین میچز کھیلے گئے . پہلا میچ چترال سی اور گلگت سی درمیان ہوا جس کے مہمان خصوصی گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدامحمد خان تھے. اس میچ میںگلگت سی نے چترال کے تین گول کے مقابلے میںچھ گول سے ٹرافی جیت لیا.
اسی طرح دوسر میچ چترال بی اورگلگت بی کےدرمیان کھیلا گیا جس میںچترال بی نے گلگت بی کے پانچ گول کے مقابلے میں 9گول سے جیت لیا. اسی دن تیسرا میچ چترال افیسرز اورگلگت افیسرز کے درمیان کھیلاگیا جس میں گلگت آفیسرز نے چترال افیسرز کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی .
میچ کے دوران پیراگلائڈنگ اورڈانس کا رنگارنگ پروگرامات بھی منتقد ہوئے.