
شندورروڈ ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، پہلی گاڑی مستوج پہنچ گئی
مستوج (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال کو گلگت بلتستان سے ملانے والی واحد شاہراہ درہ شندور ہلکی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا . مقامی پولیس کے مطابق چترال گلگت روڈ جو شندور کے مقام پر گزشتہ سال 27نومبر سے شدید برفباری کی وجہ سے بند ہوگئی تھی آج ہلکی ٹریفک کھول دیا گیا ہے . اورپہلی فورویل گاڑی گلگت سے براستہ شندور لاسپوراورمستوج پہنچ گئی ہے . جس کے ساتھ سیاحبھی چترال کا رُخ کرنے لگے ہیں.
(فائل فوٹو)